یحییٰ سنوار مزاحمت کا استعارہ اورنوجوانوں کو ہیرو ہیں،ڈاکٹرمعراج الہدیٰ
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق نائب امیرجماعت اسلامی ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہاہے کہ یحیٰ سنوار مزاحمت کا استعارہ اورنوجوانوں کو ہیرو ہیںجوزندگی کی آخری سانس تک طاغوتی قوت سے لڑتے رہے۔السنوار کی چھڑی بڑے بڑے جوہری ہتھیاررکھنے والوں کے ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہے۔غزہ میں دنیا بھرکی طاقتور فوجیں اپنا اسلحہ وبارود استعمال کررہیں اوردوسری جانب نہتے ومظلوم فلسطینی ہیں جن کا اللہ مدد جذبہ جہاد اورشوق شہادت سے دشمن
سے لڑ رہے ہیں۔انسانی حقوق کے ادارے اورعالمی ضمیرخاموش تماشائی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے احسن آباد میں جماعت اسلامی کے مقامی ذمے دار عبداللہ الہادی محمد کی رہائش گاہ پرمنعقدہ اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔ ڈاکٹر عبداللہ متقی ودیگر مقامی ذمے داران بھی موجود تھے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ جو سپرطاقتیں کہتی تھیں کہ یحیٰ سنوار بنکرزمیں چھپا ہوا ہے مگر اپنی سرزمین اورقبلہ آزادی کے لیے غزہ کے گلی کوچوں میں غاصب فوج سے مزاحمت کرتے ہوئے شہیدہونے والے حماس رہنما نے قابض وغاصب قتوں کے جھوٹ اورپوپگنڈے کو غلط ثابت کیا۔زندگی موت کی امانت ہے اور ہر شخص کو اس کا مزہ چکھنا ہے۔جن کے سامنے جنت اوررضائے الٰہی زندگی کا مقصد ہوتا ہے وہ اللہ کے سواکسی سے نہیں ڈرتے غزہ کے مظلوم مسلمانوں نے اپنی جدوجہد اورشہداء نے اپنی قربانیوں سے یہ بات ثابت کرکے دکھائی۔اس موقع پر عبداللہ الہادی محمد کی بڑی بہو کے انتقال ودیگر مرحومین کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بینظیر ہاری کارڈشتکاروں کیلیے نیا دور ثابت ہوگا‘شرجیل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251104-02-20
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بینظیر ہاری کارڈ حکومت سندھ کی جانب سے سے صوبے کے کاشتکاروں کے لیے نیا دور ثابت ہوگا، سندھ کے کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے بینظیر ہاری کارڈ ایک شفاف، منظم اور جدید نظام ہے ، بینظیر ہاری کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں اور کسانوں کو یوریا اور ڈی اے پی کھاد فراہم کیا جا رہا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات یا فصلوں کو نقصان کی صورت میں بینظیر ہاری کارڈ کے تحت کسانوں اور کاشتکاروں کو مالی مدد دی جارہی ہے، بینظیر ہاری کارڈ اسکیم سے چھوٹے کاشتکاروں کو براہِ راست فائدہ پہنچ رہا ہے۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومتی امداد بینظیر ہاری کارڈ سے شفاف طریقے سے کسانوں اور کاشتکاروں تک پہنچ رہی ہے، سندھ حکومت کی یہ کوشش صرف کسانوں کی خوشحالی تک محدود نہیں، اس کا فائدہ پورے ملک کو ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے اس طرح کے اقدام سے صوبے میں گندم کی پیداوار بڑھے گی تو پاکستان کو باہر سے گندم منگوانی نہیں پڑے گی، قیمتی زرمبادلہ بچے گا اور معیشت مستحکم ہوگی، آنے والے سالوں میں سندھ کے کسان جدید ٹیکنالوجی اور حکومتی تعاون کی بدولت زیادہ پیداوار حاصل کریں گے، جس سے صوبہ ہی نہیں، پورا پاکستان فائدہ اٹھائے گا۔