Nawaiwaqt:
2025-11-19@03:43:58 GMT

آپ پاکستان کاروشن مستقبل، بس تعلیم پر توجہ دیں ملالہ 

اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT

آپ پاکستان کاروشن مستقبل، بس تعلیم پر توجہ دیں ملالہ 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) زمرد خان چیئرمین پاکستان سویٹ ہوم نے پاکستان سویٹ ہوم کی بچیوں کے ہمراہ ملالہ یوسفزئی سے قومی اسمبلی میں ملاقات کی۔ اس موقع پر چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ملالہ یوسفزئی نے کہا  پاکستان سویٹ ہوم کے اس مشن کو بہت داد دیتی ہوں کیونکہ انہوں نے یتیم بچیوں کو سہارا دیا چھت دی ایک امید دی۔ مجھے یہ بھی یاد ہے کہ سوات میں حالات خراب تھے جب دہشت گردوں نے ہم سے ہمارا امن چھین لیا تھا اور بچوں کی تعلیم پر پابندی لگائی تھی اس موقع پر میں سابق وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے سوات کے لوگوں کا مشکل حالات میں ساتھ دیا۔ ملالہ نے طالبات سے کہا پاکستان کے لیے روشن مستقبل دیکھ اور بنا رہی ہیں، آپ بس اپنی تعلیم پر توجہ دیں اس طرح محنت اور لگن کے ساتھ آپ اپنی کوشش جاری رکھیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پاکستان کرکٹ کا مستقبل روشن ہے: محسن نقوی کی بھارت کو شکست دینے پر پاکستان شاہینز کو مبارکباد

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ میں بھارت کو شکست دینے پر پاکستان شاہینز کو مبارکباد پیش کی ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کے لیے آج کا دن انتہائی فخر کا لمحہ ثابت ہوا، جہاں پاکستان شاہینز نے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے بھارت اے کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

What a proud moment for Pakistan and for the Board today! ????????✨
Our Pakistan Shaheens defeated India A by 8 wickets, chasing down the target in just 13.2 overs.
A dominant, fearless and unforgettable performance in the Asia Cup Rising Stars Tournament in Doha.
Superb cricket by… pic.twitter.com/ZmnAtXQhKA

— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) November 16, 2025

محسن نقوی نے کہاکہ پاکستانی ٹیم نے ہدف کا تعاقب صرف 13.2 اوورز میں مکمل کرکے شائقین کرکٹ کو حیران کردیا۔ نوجوان کھلاڑیوں نے بے خوف، جارحانہ اور بہترین کھیل پیش کیا، جس نے ثابت کیاکہ پاکستان کرکٹ کا مستقبل روشن ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے شاندار کھیل پیش کرنے پر نوجوان کھلاڑیوں کو پوری قوم کی جانب سے مبارکباد پیش کی ہے۔

واضح رہے کہ رائزنگ اسٹارز ٹی20 ایشیا کپ کے 6ویں میچ میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بھارت کو شکست پاکستان شاہینز چیئرمین پی سی بی سیمی فائنل مبارکباد محسن نقوی وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • توانائی شعبہ کی تنظیم نو، گڈ گورننس پر توجہ، ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے کوشاں: وزیر خزانہ
  • پاکستان ریلوے، مستقبل کے چیلنجز
  • سویٹ ہوم گلگت کے بچوں میں تحائف تقسیم کرنے کی خصوصی تقریب کا انعقاد
  • توانائی کے شعبے کی تنظیمِ نو، سرکاری اداروں کی نجکاری، گورننس میں بہتری پر توجہ ہے، وزیر خزانہ
  • دبئی ایئرشو 2025، پاک فضائیہ کے طیارے اور پائلٹس لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے
  • پاکستان کے مستقبل کو خطرات! نئی رپورٹ میں سنگین موسمی بحرانوں کی پیشگوئی
  • دبئی ائیر شو 2025 کا شاندار آغاز، جے ایف 17 توجہ کا مرکز
  • چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی شاہزیب خانزادہ کو ہراساں کرنے کے واقعے کی شدید مذمت
  • پاکستان کی معیشت کا مستقبل آبادی اور موسمی تبدیلیوں سے وابستہ ہے، وفاقی وزیر خزانہ
  • پاکستان کرکٹ کا مستقبل روشن ہے: محسن نقوی کی بھارت کو شکست دینے پر پاکستان شاہینز کو مبارکباد