Islam Times:
2025-07-26@07:01:46 GMT

قیدیوں کی رہائی اور جنگ بندی معاہدے کے قریب ہیں، جو بائیڈن

اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT

قیدیوں کی رہائی اور جنگ بندی معاہدے کے قریب ہیں، جو بائیڈن

امریکا کے مشیر قومی سلامتی جیک سلیوان کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ جنگ بندی معاہدے کو رواں ہفتے حتمی شکل دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر 30 اسرائیلی قیدیوں کے بدلے میں سیکڑوں فلسطینیوں قیدیوں کی رہائی ممکن ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اسرائیلی قیدیوں کی رہائی اور غزہ جنگ بندی معاہدے کے بہت قریب ہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے امیر قطر شیخ تمیم سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور جنگ بندی معاہدے پر تبادلہ خیال کیا۔ مشیر قومی سلامتی جیک سلیوان کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ جنگ بندی معاہدے کو رواں ہفتے حتمی شکل دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر 30 اسرائیلی قیدیوں کے بدلے میں سیکڑوں فلسطینیوں قیدیوں کی رہائی ممکن ہوگی۔ دوسری جانب مقبوضہ غزہ پٹی پر اسرائیلی بربریت میں مزید 45 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ شمالی غزہ میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 8 زخمی ہوئے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: قیدیوں کی رہائی جنگ بندی معاہدے

پڑھیں:

قصور میں سڑک کنارے گلہ کٹی 14 سالہ لڑکی بے ہوشی کی حالت میں برآمد

قصور:

 بچھر اسٹاپ کے قریب ایک لرزہ خیز واقعے میں نامعلوم افراد نے 14 سالہ لڑکی پر حملہ کرکے اس کا گلا تیز دھار آلے سے کاٹ دیا۔ زخمی لڑکی کو بے ہوشی کی حالت میں سڑک کے قریب کھیتوں میں پھینک دیا گیا جہاں سے اسے ریسکیو ٹیم نے بازیاب کر کے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لڑکی کی حالت انتہائی نازک ہے، تاہم فوری طبی امداد فراہم کر دی گئی ہے۔ پولیس تھانہ کوٹ رادھا کشن کی نفری موقع پر پہنچ چکی ہے اور شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور جلد ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔ واقعہ نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے، جبکہ شہریوں نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • حماس کو ’شکار کیا جائے گا‘، ٹرمپ وحشیانہ دھمکیوں پر اتر آئے
  • قصور میں سڑک کنارے گلہ کٹی 14 سالہ لڑکی بے ہوشی کی حالت میں برآمد
  • امریکا اور اسرائیل کا غزہ جنگ بندی مذاکرات سے اچانک انخلا، حماس پر نیک نیتی کی کمی کا الزام
  • کراچی: ملیر کورٹ کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
  • امارات میں بچے سے جنسی کے ملزم کو 10 سال قید کی سزا
  • غزہ میں جنگ بندی کی اسرائیلی تجویز کا جواب دے دیا ہے، حماس
  • حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے پر اپنا تحریری جواب ثالثوں کو بھیج دیا
  • ہم نے جنگبندی کے معاہدے کی تجاویز کا جواب دیدیا، حماس
  • ضلع لوئر کرم اور صدہ کے قبائل کے درمیان ایک سال کے لیے امن معاہدہ طے پاگیا
  • پشاور؛ گاڑی نے خاتون کو کچل دیا، ملزم گرفتار