بھارتی اداکار کی اہلیہ نے اسلام قبول کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
بھارتی اداکار اور فٹنس ٹرینر ساحل خان کی اہلیہ ملینا الیگزینڈرا نے اسلام قبول کرلیا۔
ساحل خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ ملینا الیگزینڈرا کے ہمراہ کچھ نئی خوبصورت تصاویر اور ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
ان تصاویر میں بھارتی اداکار اہلیہ کو باہوں میں تھامے کیمرے کے لیے پوز دیتے نظر آ رہے ہیں جبکہ ویڈیو میں ان کی اہلیہ کو گلاب کے پھولوں سے سجی میز کے پاس بیٹھے خوشگوار موڈ میں پھولوں کو پیار سے چھوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Sahil Khan (@sahilkhan)
اُنہوں نے اپنی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے بہت فخر ہے کہ میری بیوی ملینا الیگزینڈرا نے اسلام قبول کرلیا ہے۔
ساحل خان نے مزید لکھا کہ اس خوبصورت سفر کے لیے الحمد للّٰہ! اللّٰہ ہمیں معاف فرمائے اور ہماری دعاؤں کو قبول کرے۔
اداکار کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور اس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا سا ردِعمل سامنے آیا ہے۔
کچھ صارفین ساحل خان کو ان کی اہلیہ کے اسلام قبول کرنے پر مبارکبادیں دے رہے ہیں جبکہ کچھ صارفین اداکار کو پہلے خود اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کا مشورہ دے رہے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اسلام قبول کی اہلیہ
پڑھیں:
اسلام آباد کی سڑکوں پر نوجوان کی ہوائی فائرنگ اور خطرناک ڈرائیونگ کی ویڈیو سامنے آ گئی
اسلام آباد:اسلام آباد کی سڑکوں پر اوباش نوجوان کی ہوائی فائرنگ اور خطرناک ڈرائیونگ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چیلنج کردیا۔
نامعلوم نوجوان نے سرعام ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی۔ ویڈیو میں نوجوان گاڑی کے سن روف میں کھڑے ہوکر پاؤں سے گاڑی چلاتا بھی نظر آتا ہے۔ نوجوان گاڑی کے سن روف میں کھڑے ہوکر ہوائی فائرنگ بھی کررہا ہے۔
https://cdn.jwplayer.com/players/kM32EPC0-jBGrqoj9.html
سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایسی ویڈیوز سوشل میڈیا پر آ نے سے شہریوں میں عدم تحفظ کا احساس پھیلتا ہے۔ لوگوں کا سرعام ہوائی فائرنگ کرنا پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
دریں اثنا اسلام آباد کی سڑکوں پر ہوائی فائرنگ اور خطرناک ڈرائیونگ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ملزم کو تھانہ لوہی بھیر پولیس نے گرفتار کیا۔ ملزم کا تعلق جھنگی سیداں سے ہے۔ پولیس کی تحویل میں ملزم نے معافی نامے کی ویڈیو بھی ریکارڈ کروادی ہے۔