اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت کے استحکام کے لیے چینی سرمایہ کاری بہت اہم ہے۔ ایک انٹرویو میں وزیر خزانہ نے بتایا کہ پاکستان جون تک پانڈا بانڈ جاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور چینی سرمایہ کاروں سے 200 سے 250 ملین ڈالر حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سی پیک کے اگلے مرحلے میں چین کے ساتھ مزید تعاون چاہتا ہے، جس میں اسپیشل اکنامک زونز، زراعت اور آئی ٹی کے شعبوں میں ترقی شامل ہے۔ وزیر خزانہ نے چین کے نجی شعبے اور برآمدی صنعتوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دی اور کہا کہ چینی کمپنیاں پاکستان کو برآمدات کے مرکز کے طور پر استعمال کر سکتی ہیں۔

 

محمد اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ چینی کمپنیوں کے تحفظ کے لیے سکیورٹی میں اضافہ کیا جائے گا اور پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کا تحفظ حکومت پاکستان کی ترجیح ہے۔

.

ذریعہ: Nai Baat

پڑھیں:

صدر کی سعودی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت

صدر آصف علی زرداری نے سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی ہے۔وہ سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے جمعہ کو اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

صدر نے کہا کہ دونوں ممالک علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر مشترکہ خیالات رکھتے ہیں اور کثیرالجہتی فورمز پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب مشترکہ ایمان اور باہمی اعتماد پر مبنی گہرے اور تاریخی تعلقات کے حامل ہیں۔ انہوں نے دونوں برادر ممالک کے باہمی فائدے کے لیے ان تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

صدر آصف علی زرداری نے مشکل کی گھڑی میں پاکستان کی حمایت پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے سفیر سے یہ بھی کہا کہ وہ حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو اپنا پرتپاک مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کریں۔اجلاس میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی شرکت کی۔

اشتہار

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ، سید مصطفی کمال
  • آمریت کے مقابلے میں انسانی حقوق کا تحفظ پہلے سے کہیں زیادہ ضروری، یو این چیف
  • تجارت، سرمایہ کاری اور انسداد دہشتگردی: امریکا نے پاکستان سے دوطرفہ تعاون بڑھانے کا خواہش ظاہر کردی
  • صدر کی سعودی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت
  • چین ہر قسم کی دہشت گردی پر کاری ضرب لگانے میں پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا،چینی وزیر خارجہ
  • نائب وزیرِاعظم کی امریکی سرمایہ کاروں سے ملاقات، پاکستان کے معاشی امکانات پر تبادلہ خیال
  • شک کی بنیاد پر کسی کو ٹیکس فراڈ کیس میں گرفتار نہ کرنے کی سفارش
  • سرمایہ کاری کے لیے پاکستان بہترین مقام بن چکا ہے، وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ
  • سرمایہ کاری کے لیے پاکستان بہترین مقام بن چکا ہے، وفاقی وزیر نجکاری کمیشن
  • چین کی ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ غیرملکی سرمایہ کاری کے لیےایک پرکشش منزل رہی ہے، چینی میڈیا