سکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائیوں پرصدر ،وزیراعظم اور وفاقی وزیرداخلہ کا کو خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں 2 مختلف آپریشنز کے دوران 8 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع ٹانک اور خیبر میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے قومی عزم کا اظہار کیا۔آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کیلئے پوری قوم اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے، قوم کو سکیورٹی فورسز کے نڈر نوجوانوں پر فخر ہے، حکومت اور سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل سد باب کے لئے متحرک ہیں۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اس حوالے سے کہا کہ 8 دہشتگردوں کو ہلاک کرکے سکیورٹی فورسز نے بڑی کامیابی حاصل کی، خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔محسن نقوی نے کہا کہ 8 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر پوری قوم سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتی ہے ، قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے، قوم کی حمایت سے دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کریں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز کو کہا کہ
پڑھیں:
مستونگ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ 3 دہشتگرد جہنم واصل، 2 جوان شہید
سٹی 42 : سکیورٹی فورسز نے مستونگ میں آپریشن کے دوران فتنہ الہندستان کے 3 دہشتگرد جہنم واصل کردیے۔
مستونگ میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا گیا، سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ ان دہشتگردوں کا تعلق بھارتی پراکسی تنظیم "فتنہ الہندستان" سے تھا۔
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا
دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے میجر زید سلیم مادرِ وطن پر قربان (عمر 31 برس، تعلق خوشاب سے تھا) ہوگئے، میجر زید نے فرنٹ سے قیادت کرتے ہوئے جوانمردی سے لڑائی لڑی۔ سپاہی ناظم حسین بھی جام شہادت نوش کر گئے (عمر 22 برس، تعلق جہلم سے تھا)۔
علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ بھارتی سرپرستی میں دہشتگردی کے خاتمے تک آپریشن جاری رہیں گے۔ شہداء کی قربانیاں دہشتگردی کے خلاف قومی عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
نادر آباد:2 مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد
سورس : آئی ایس پی آر