سال 2024 پولیو کا 71 واں کیس جیکب آباد میں رپورٹ ہوا، نیشنل ای او سی
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
سال 2024 میں 71واں پولیو کیس سندھ کے ضلع جیکب آباد سے رپورٹ ہوا ہے۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر(این ای او سی) کے مطابق گزشتہ سال ،27 دسمبر کو سندھ کے ضلع جیکب آباد میں ایک بچے میں معزوری کی علامات ظاہر ہوئیں، جو سال 2024 کا 71واں پولیو کیس قرار دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جیکب آباد میں پولیو کا نیا شکار، مجموعی مریضوں کی تعداد 64 ہوگئی
نیشنل ای او سی کے مطابق سال 2025 کی پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم فروری کے پہلے ہفتے میں شروع کی جائے گی، والدین سے گزارش ہے کہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔
نیشنل ای او سی کا کہنا ہے کہ دسمبر میں منعقد ہونے والی پولیو مہم کے دوران 98 فیصد ریکارڈ ہدف حاصل کیا گیا، پولیو مہم کے دوران 3 کروڑ 57 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں پولیو وائرس کا ایک اور شکار، مجموعی تعداد کتنی ہوگئی؟
’انسداد پولیو مہم کے دوران والدین نے بھرپور تعاون کیا، انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز کی محنت اور عزم قابل ستائش ہے‘۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پولیو جیکب آباد سندھ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پولیو جیکب ا باد نیشنل ای
پڑھیں:
سورج آگ برسانے کو تیار؛ کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں ہیٹ ویو الرٹ
کراچی:شہر قائد سمیت سندھ کے کئی شہروں میں ہیٹ ویو کا امکان ہے، اس دوران شدید گرمی کی لہر سے شہریوں کو خبردار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 30 اپریل تک صوبہ سندھ کے بیشتر علاقے ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہنے کا امکان ہے اور اس دوران درجہ حرارت معمول سے 6 سے 8 ڈگری زیادہ ریکارڈ ہو سکتا ہے۔
ماہرین نے بتایا ہے کہ تھرپارکر،عمرکوٹ اور میرپورخاص میں معمول سے 4 تا 6 ڈگری اضافی بڑھنے کی توقع ہے۔
دریں اثنا کراچی میں آج اور کل 38 جب کہ ہفتے کو زیادہ سے زیادہ پارہ 39 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے ۔ 3 روز کے دوران کراچی میں گرم ومرطوب موسم ریکارڈ ہوسکتا ہے ۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں بدستور بحال رہ سکتی ہیں۔