شب معراج پر 3 دن کی چھٹیاں ملیں گی
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
شبِ معراج کے موقع پر 27 جنوری بروز پیر کی عام تعطیل کو 30 جنوری بروز جمعرات دینے کی منظوری دیدی۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق کویت کی کابینہ کی جانب سے یہ فیصلہ اس لیے کیا .تاکہ جمعہ اور ہفتہ کی ویک اینڈ چھٹیاں ملاکر شہریوں کو 3 دن کی چھٹیاں مل جائیں۔کویتی کابینہ نے کہا کہ یہ ایڈجسٹمنٹ عوام کے لیے عملی تحفظات کے ساتھ مذہبی تقریبات اور تہوار منانے میں توازن قائم کرنے کے حکومتی عزم کی عکاسی ہے۔
خیال رہے کہ اگرچہ کویت میں شب اسرا والمعراج باضابطہ طور پر پیر 27 جنوری کو ہے .
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ایف بی آر نے پراپرٹی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کی سمری کابینہ کو ارسال کردی
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پراپرٹی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کی سمری کابینہ کو ارسال کردی۔
رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، سمری کے مطابق فائلرز پر 3٪، لیٹ فائلرز پر 5٪، نان فائلرز پر 7٪ ایف ای ڈی عائد کی گئی تھی، ایف ای ڈی سے رئیل اسٹیٹ لین دین میں نمایاں کمی آئی۔
رپورٹ کے مطابق وزیراعظم پہلے ہی ایف ای ڈی ہٹانے کی منظوری دے چکے ہیں، عدالت میں ایف ای ڈی کے خلاف کیس زیر سماعت ہے۔
ذرائع نے کہا کہ ایف بی آر کو پراپرٹی ٹرانزیکشن سے ایف ای ڈی کی وصولی کے درست اعداد و شمار نہیں ملے، پراپرٹی ویلیوایشن ٹیبلز میں بجٹ کے بعد تبدیلی ہوگی۔
فی الحال جائیداد پر CGT، CVT، ایڈوانس ٹیکس اور 7E ٹیکسز عائد ہیں، ڈیمڈ رینٹل انکم پر 20٪ ٹیکس، 2.5 کروڑ سے زائد جائیدادوں پر لاگو ہیں۔