گورنر پنجاب کے پاس کام نہیں اس لیے رونق لگاتے رہتے ہیں،عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
لاہور:عظمیٰ بخاری نے کہا کہ گورنر پنجاب کے پاس کام نہیں اس لیے رونق لگاتے رہتے ہیں، لڑائی کرنے والی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، سونے کے کان کی تصدیق ہوچکی ہے ایک ماہ میں خوشخبری بھی دیں گے۔
زرائع کے مطابق کابینہ اجلاس پر بریفنگ دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آج صوبائی کابینہ کا 22 واں اجلاس ہوا جس کے 88 نکات تھے، کابینہ نے ہندو میرج ایکٹ کی منظوری دے دی ہے۔ اقلیت کےلیے بڑی خوشخبری ہے پہلے سکھ میرے ایکٹ بنایا آج ہندو سکھ میرج ایکٹ کی منظوری دیدی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کابینہ نے پنجاب میں اپنی نوعیت کی پنجاب فنانس کاروبار کی منظوری دیدی ہے، آسان کاروبار کارڈ تین کروڑ روپے بغیر سود کے قرضہ ملے گا اور مفت اراضی بھی ملے گی، حکومت کی سرکاری زمین پر بغیر لیز کے اراضی اور تین کروڑ روپے نوجوانوں کو دیں گے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ انتشار کےلئے جن نوجوانوں کو استعمال کیا اب انہیں آسان کاروبار کےلیے پوری فزیبیلٹی بناکر دیں گے، ایک لاکھ چھوٹے اسٹارٹ اپ کو شروع کرنا ہے درمیانے درجے سے اسٹارٹ اپ بھی کریں گے، دو سے تین دن میں 28 الیکٹرک بسیں لاہور پہنچ جائیں گی جو لاہور کی سڑکوں پر نظر آئیں گی۔ بسوں کےلیے چارج اسٹیشن بنائیں گے ڈبل ڈیکر بسوں کےلیے نئے ڈپو بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اصل یوتھ جو پنجاب کی ترقی چاہتی ہے وہ اس وقت مریم نواز سے امیدیں وابستہ کررہی ہے، جو مریم نواز کام کررہی ہے تو دوسرے صوبوں کے نوجوان بھی خواہش کررہے ہیں کاش ان کے وزیر اعلیٰ بھی مریم نواز کی طرح ہوتے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کابینہ اجلاس میں صحافیوں کے علاج معاملہ یا شادی کےلئے جرنلسٹ سپورٹ فنڈز کو ڈبل کرنے کی منظوری دے دی ہے، ڈائیلسز پروگرام کی منظوری دی گئی جو پہلے فنڈ سات لاکھ تھا اب اسے بڑھا کر دس لاکھ روپے کردیا ہے،
انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کےلیے اسپیشل عدالت قائم کریں گے، اوورسیز پاکسانیوں کی زکوۃ خیرات کو فساد برپا کرنے کےلئے استعمال کیا گیا لیکن مریم نواز نے ان کے مسائل پر ریلیف دینے کی کوشش کی۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صبح آنکھ نہیں کھلے گی تو عدالتوں کا کیا قصور ہے، ایک سو نوے ملین پائونڈ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، مذہبی کارڈ استعمال کرکے سزا دینے کی بات کی گئی ـ
اتنی مذہب کی تعلیم دی جا رہی تھی تو متنازع چیز بند لفافہ میں منظوری دی گئی۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: کی منظوری مریم نواز دیں گے
پڑھیں:
مذاکرات دھمکیوں کےذریعے نہیں ہوتے: عظمیٰ بخاری
ویب ڈیسک : وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کینالز منصوبے میں سیلاب کا پانی استعمال ہوگا اور اس پر سندھ ہمیں ڈکٹیشن نہیں دے سکتا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کوسندھ کے کسانوں کی فکرکیوں نہیں ہوتی؟ پیپلزپارٹی سندھ میں 16 سال سے اقتدارمیں ہے، اپنی کارکردگی پردھیان دے، اگرپیپلزپارٹی غلط بیانی سے کام لےگی توجواب دینا پڑے گا۔
لاہور پولیس نے سائبر پٹرولنگ یونٹ قائم کر دیا
انہوں نے کہا کہ ابھی تک کوئی نہربننا شروع نہیں ہوئی مگر ایسا نہیں کہہ رہی کہ اتفاق رائے نہیں ہوا تونہریں نہیں بنیں گی، مذاکرات دھمکیوں کےذریعے نہیں ہوتے۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اس منصوبے میں سیلاب کا پانی استعمال ہوگا، سندھ ہمیں ڈکٹیشن تونہیں دے سکتا کہ ہم سیلاب کے پانی کا کیا کریں گے۔
واضح رہے کہ دریائے سندھ سے 6 کینالز نکالنے کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاج جاری ہے جب کہ وکلا کی جانب سے سکھر ببرلو بائی پاس پر دیا گیا دھرنا بھی تاحال جاری ہے جس کے باعث سندھ اور پنجاب کے درمیان ٹریفک معطل ہے۔
پہلگام میں سیاحوں پر حملہ، پاکستانی دفتر خارجہ کا ردعمل آگیا
دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کے درمیان اس معاملے پر مذاکرات کرنے اتفاق ہوا تھا۔
Ansa Awais Content Writer