Daily Sub News:
2025-11-20@23:30:18 GMT

خیبرپختونخوا حکومت کا سیاحت کے فروغ کیلئے بڑے اعلانات

اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT

خیبرپختونخوا حکومت کا سیاحت کے فروغ کیلئے بڑے اعلانات

خیبرپختونخوا حکومت کا سیاحت کے فروغ کیلئے بڑے اعلانات WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز

پشاور (آئی پی ایس )خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے سیاحت کے فروغ کے لیے اہم اعلانات کیے ہیں اور ٹورزم پولیس کو مستقل کرنے، ان کی تنخواہوں میں بڑا اضافہ سمیت سیاحتی مقامات کی ترقی کے لیے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلی خیبرپختونخوا کے پریس سیکریٹری کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعلی علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹوارزم اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس منعقد ہوا جہاں صوبائی کابینہ اراکین، ایڈیشنل چیف سیکریٹری پلاننگ اور ڈیولپمنٹ کے علاوہ دیگر بورڈ اراکین نے شرکت کی۔

بیان کے مطابق بورڈ اجلاس میں مختلف ایجنڈا آئٹمز پرغور و خوض کے بعد اہم فیصلے کیے گئے اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے ٹورزم پولیس کے اہلکاروں کو مستقل کرنے کا اعلان کیا۔بورڈ اجلاس میں ٹورزم پولیس کے اہلکاروں کی ماہانہ تنخواہ 36 ہزار روپے سے بڑھا کر 45 ہزار روپے کرنے کی منظوری دی گئی اور ٹوارزم پولیس کو مزید مستحکم کرنیکے لیے مزید ہیوی بائیکس اور کمیونیکیشن گیجٹس بھی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیر اعلی نے محکمہ سیاحت کے حکام کو مزید سیاحتی مقامات دریافت کرنے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی اور کہا کہ اگلے مالی سال کے بجٹ میں کم از کم چار نئے سیاحتی مقامات کو ڈیولپ کرنے کے منصوبے شامل کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سیزن میں ڈیڑھ کروڑ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے خیبر پختونخوا کا رخ کیا، سیاحوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر صوبے میں نئے سیاحتی مقامات دریافت کرنے کی ضرورت ہے۔علی امین گنڈاپور نے ٹھنڈیانی انٹیگریٹڈ ٹوارزم زون کے ماسٹر پلان میں ضروری ترامیم کر کے مشتہر کرنے، انٹیگریٹڈ ٹوارزم زونز کے لیے رابطہ سڑکوں کی بیک وقت تعمیر کے لیے بھی اقدامات کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ سیاحت کا شعبہ ترجیحی شعبوں میں شامل ہے، اس شعبے میں روزگار اور سرمایہ کاری کی وسیع استعداد موجود ہے۔ اجلاس میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے تحت فنانس اور ایچ آر کمیٹیوں کی بھی منظوری دی گئی اور فورم کی آٹ سورسنگ، انویسٹمنٹ اور کلچر کمیٹیوں کے قیام کی ہدایت کی گئی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سیاحت کے

پڑھیں:

اسلام آباد، 7 مقامات پرایم ٹیگ لگانےکی سہولت فراہم کر دی گئی

 

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی دارالحکومت میں سات مقامات پر ایم ٹیگ لگانے کی سہولت فراہم کر دی گئی ، اگلے مرحلے میں ای ٹیگ کے بغیر گاڑی کو اسلام آباد داخل نہیں ہونے دیاجائے گا ۔

گاڑیوں پر شہریوں کے صبح نو بجے سے رات نو بجے تک ایم ٹیگ لگوانے کیلئے کچنار پارک سیکٹر آئی ایٹ، اسلام آباد کلب اور لیک ویو پارک میں پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں ، ایف نائن پارک، ترلائی اور چھبیس نمبر چونگی سے بھی شہری ایم ٹیگ لگوا سکیں گے،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفتر میں بھی شہریوں کو دوپہر تین بجے سے رات نو بجے تک سہولت میسر رہے گی،ایم ٹیگ کے بغیر کسی گاڑی کو اسلام آباد میں چلنے کی اجازت نہ ہوگی، ضلعی انتظامیہ کے مطابق اگلے مرحلے میں ایم ٹیگ کے بغیر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی شروع کی جائے گی ۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کے حکم پر سیاحتی مقام میں پانی کے راستے میں کوئی ہوٹل نہیں بنے گا؛ مصدق ملک
  • ایشیائی ترقیاتی بینک کی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے اضافی فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی
  • نگران دور میں تعینات ملازمین کی برطرفی کیس میں خیبرپختونخواحکومت کو نوٹس جاری 
  • کے ایم سی کو کنٹونمنٹ علاقوں سے میونسپل ٹیکس وصول کرنے سے روک دیا گیا
  • خیبرپختونخوا: سٹون کرشنگ کیس میں عدالت نے درخواست نمٹا دی، حکمنامہ بعد میں جاری ہوگا
  • ٹی ایل پی کیخلاف دیگر صوبوں میں بھی پنجاب جیسی کارروائی کیلئے وفاق سے درخواست کا فیصلہ، کسی شہر میں وال چاکنگ برداشت نہیں کی جائیگی: مریم نواز
  • خیبرپختونخوا کی زمین بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کیلئے تنگ، مزید 24 خواج ہلاک
  • اسلام آباد، 7 مقامات پرایم ٹیگ لگانےکی سہولت فراہم کر دی گئی
  • ایئر پنجاب کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا حکومت سے مراعات کا مطالبہ
  • پاکستان کی پہلی وفاقی آئینی عدالت کا پہلا فیصلہ‘ خیبرپختونخوا حکومت کی اپیل پر حکم امتناع