انٹرنیٹ سست ہونے کا معاملہ پی ٹی اے نے وی پی این کے بعد معاملہ ٹیلی کام انفرا اسٹرکچر پر ڈال دیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے وی پی این کے بعد معاملہ ٹیلی کام انفراسٹرکچر پر ڈال دیا اور کہا کہ ویب مینجمنٹ سسٹم سے انٹرنیٹ سست روی کا شکار نہیں ہوا ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے نے فائبرائزیشن اور اسپیکٹرم میں کمی، پاور کے مسائل کو انٹرنیٹ میں سست روی کی نئی وجہ قرار دیدیا ہے ۔ پی ٹی اے نے کہا کہ ٹیلی کام سائٹس کی سیکیورٹی اور پاور بیک اپ بڑا چیلنج ہے ، گزشتہ 5 سالوں میں 147 سائٹس دہشتگردوں،739 چوروں کا نشانہ بنیں، ٹیلی کام سائٹس سے جنریٹرز اور دیگر ٹیلی کام آلات چوری ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں ۔
پی ٹی اے دستاویز کے مطابق 42 فیصد ٹیلی کام سائٹس جنریٹرز کے بغیر کام کررہی ہیں، بغیر جنریٹرز سائٹس لوڈشیڈنگ کے دوران سروسز متاثر ہونے کا باعث بنتی ہیں، 21 ہزار سے زائد ٹیلی کام سائٹس بغیر جنریٹرز کے کام کررہی ہیں، 24 ہزار 885 ٹیلی کام سائٹس پر جنریٹرز کی سہولت موجود ہے، ویب مینجمنٹ سسٹم گرے ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے لگایا گیا، ویب مینجمنٹ سسٹم گزشتہ 18 سال سے کام کررہا ہے۔
ویب مینجمنٹ سسٹم سے انٹرنیٹ سست ہونے کی کبھی نشاندہی نہیں ہوئی، ماضی میں سب میرین کیبل میں فالٹ آئے لیکن کامیابی سے دور کرلئے گئے، ٹرانس ورلڈ افریقہ ٹو کیبل کو پاکستان کے ساتھ جوڑنے کیلئے کام کررہی ہے، 45ہزار کلومیٹر افریقہ ٹو کیبل کی صلاحیت 18 ٹیرا بائٹس فی سیکنڈ ہے، کیبل کراچی کو افریقہ اور مشرق وسطیٰ کے 33 ممالک سے جوڑے گی، کیبل بینڈوتھ بڑھانے، انٹرنیٹ کی رفتار میں بہتری کیلئے مددگار ہوگی، پی ٹی اے ٹیلی کام آپریٹرز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کےساتھ رابطے میں ہے، وزیر آئی ٹی، پی ٹی اے اور اسٹیک ہولڈرز کیساتھ انٹرنیٹ سروس میں بہتری کیلئے کام کررہی ہیں۔ پی ٹی اے نے صورتحال کا تجزیہ اور مجوزہ حل پیش کردیئے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ویب مینجمنٹ سسٹم ٹیلی کام سائٹس پی ٹی اے نے ٹیلی کام ا کام کررہی
پڑھیں:
ٹیکس چوری کا معاملہ: ایم کیوایم لندن کے طارق میر کیخلاف کیس ختم
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن )برطانوی حکام نے ٹیکس چوری کے معاملے میں ایم کیوایم لندن کے طارق میر کےخلاف کیس ختم کردیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق برطانوی حکام نے طارق میر کےخلاف کیس ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے مگر بانی ایم کیو ایم اوردیگرسینئر رہنماو¿ں کےخلاف ٹیکس چوری کیس چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے طارق میر نے کہا کہ برطانوی محکمہ ٹیکس (ایچ ایم آر سی) کو تقریباً 1.5 ملین پاو¿نڈ ادا کرنے کا ذمہ دار نہیں ہوں۔
ایچ ایم آرسی کے مطابق بانی ایم کیو ایم کے نام 2جائیدادوں پرقرض کے ساتھ سود کے لئے چارجنگ آرڈرحاصل کرلئے۔
دوسری جانب بانی ایم کیو ایم نے ایک جائیداد پرچارجنگ آرڈرکوچیلنج کرتے ہوئے کہا کہ جائیداد پارٹی کی امانت ہے اس میں میرا کوئی مفاد نہیں۔واضح رہے کہ ایچ ایم آر سی نے اگست 2013 میں ٹیکس کے معاملات پر تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔
اگر مجھے موقع ملا تو میں آئی پی ایل کھیلوں گا اور میں یہ بات سب کے سامنے کہہ رہا ہوں:محمد عامر
مزید :