پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے میں لوٹ بازار گرم ہے، نوکری اور تبادلے پیسوں پر ہورہے ہیں۔ ہمیں وزیراعلیٰ پر اعتماد نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہمیں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پر اعتماد نہیں ہے۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے میں لوٹ بازار گرم ہے، نوکری اور تبادلے پیسوں پر ہورہے ہیں۔ ہمیں وزیراعلیٰ پر اعتماد نہیں ہے وہ اپنے ضلع کو نہیں سنبھال سکتے، جو بھی ہو ملک میں انتشار پھیلانے نہیں دیں گے۔ گورنر کے پی نے کہا کہ آرمی چیف سے ملاقات ہوئی ہے نیشنل ایکشن پلان پر عمل کریں گے، وفاقی حکومت اور فوج مداخلت کرے گی تو معاملات ٹھیک ہوں گے۔

جو پاکستان کے آئین اور قانون کو نہیں مانتا تو ڈنڈا چلے گا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اپنی بات کرتےہیں صوبے کی نہیں۔ خود اسلام آباد میں احتجاج کرتے ہیں اور پشاور میں بلدیاتی نمائندوں پر لاٹھی چارج کرتے ہیں۔ ہم نے پرامن صوبہ دیا تھا انہوں نے انتشار پھیلا دیا۔ فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کو مسیحا بنا دیا ہے۔ پی ٹی آئی این آر او کے لیے پاؤں پڑ رہی ہے۔ شرائط پر مذاکرات نہیں ہوتے۔ پاکستان پیپلز پارٹی مذاکرات پر یقین رکھتی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: فیصل کریم کنڈی

پڑھیں:

بھارت کا قصائی اب پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے بھی نہیں دیکھے گا، وزیراعلیٰ سندھ

یوم تشکر کی تقریب سے خطاب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ ہماری فوج نے پاکستان کو سرخرو کیا اور ہماری فوج نے مودی کو دن کے تارے دکھائے۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ پاکستان کی قوم ہمیشہ سرخرو ہوگی اور امید ہے کہ گجرات کا قصائی سوچے گا بھی نہیں کہ وہ پاکستان سے جنگ کرے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور سندھ کابینہ کے وزراء نے کہا ہے کہ بھارت کا قصائی اب پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے بھی نہیں دیکھے گا، پاکستان کی افواج، بری، بحری اور فضائی تمام نے صرف چند گھنٹوں میں بھارت کے گھمنڈ کو خاک میں ملا دیا اور جو بھارت آج تک یہ سمجھ رہا تھا کہ وہ سپر پاور ہے اس کو ریت کا ڈھیر ثابت کردیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے تحت سی ویو کلفٹن پر نشان پاکستان کے باہر منعقدہ یوم تشکر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے صوبائی وزراء سید ناصر حسین شاہ، سعید غنی، سید ذوالفقار شاہ، ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید، سمیتا افضال، علی راشد، ڈپٹی مئیر کراچی سلمان عبداللہ مراد و دیگر بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر صوبائی وزیر سعید غنی اور وزیر ثقافت سید ذوالفقار شاہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے یوم تشکر کا یہ شاندار پروگرام مرتب کیا۔ انہوں نے کہا کہ شکریہ پاکستانی افواج اور قوم کا جنہوں نے سب کو اکٹھا کیا۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہماری فوج نے پاکستان کو سرخرو کیا اور ہماری فوج نے مودی کو دن کے تارے دکھائے۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ پاکستان کی قوم ہمیشہ سرخرو ہوگی اور امید ہے کہ گجرات کا قصائی سوچے گا بھی نہیں کہ وہ پاکستان سے جنگ کرے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا قصائی اب پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے بھی نہیں دیکھے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ملک ڈر سے نہیں بلکہ سچائی اور آئین سے چلے گا، راہل گاندھی
  • ہماری افواج نے منہ توڑ جواب دے کر دنیا کو بتا دیا پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے، گورنر سندھ
  • آج ہمارے پاسپورٹ کی ویلیو میں اضافہ ہوگیا ہے؛ کامران خان ٹیسوری
  • آج ہمارے پاسپورٹ کی ویلیو میں اضافہ ہوگیا ہے، گورنر سندھ
  • سارے لاہور کو کھود کر چھوڑ دیا، لوگوں کے کاروبار تباہ ہوگئے ہیں، لاہور ہائیکورٹ
  • ’’پاکستان نے ہندوستان کو دھول چٹا دی‘‘ ، نوائے وقت کی شہ سرخی یہی بنتی تھی، دنیا نے بھارت کی بات نہیں مانی: گورنر پنجاب 
  • آئس کریم کمپنی بین اینڈ جیریز کے شریک بانی کا غزہ میں جنگ کیخلاف احتجاج، سینیٹ سے گرفتار
  • بھارت کا قصائی اب پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے بھی نہیں دیکھے گا، وزیراعلیٰ سندھ
  • بھارت سے جنگ پر حکومت کو کوئی کریڈٹ نہیں جاتا: فیصل جاوید
  • سندھ حکومت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اسپتال کے قیام کے لئے ایم او یو پر دستخط