اعظم خان کی ٹرانسفارمیشن والی تصویر دیکھ کر مداح حیران، کرکٹر کی وضاحت بھی آگئی
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
اعظم خان کی ٹرانسفارمیشن والی تصویر دیکھ کر مداح حیران، کرکٹر کی وضاحت بھی آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز
پاکستانی بیٹر اعظم خان نے سوشل میڈیا پر گردش کرتی اپنی جسمانی تبدیلی کی تصویر کے بارے میں وضاحت پیش کی ہے۔
حال ہی میں ایک تصویر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ اعظم خان نے صرف 2 ماہ میں حیران کن طور پر 69 کلو وزن کم کیا ہے، جس پر مداحوں نے ناصرف ان کی تعریف کی بلکہ حیرت کا اظہار بھی کیا تاہم کچھ صارفین نے اس دعوے پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا۔
اعظم خان نے انسٹاگرام پر اپنی وائرل تصویر شیئر کی اور ردعمل میں لکھا کہ کام جاری ہے، مگر یہ تصویر 2020 کی ہے، یوں انہوں نے واضح کیا کہ یہ تصویر حالیہ نہیں بلکہ پرانی ہے۔
واضح رہے کہ اعظم خان ماضی میں بھی اپنی فٹنس کو بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ رہے ہیں، 2021 میں رپورٹ ہوا تھا کہ وہ قومی معیار پر پورا اترنے کے لیے پہلے ہی تقریباً 30 کلو وزن کم کر چکے ہیں۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا اگرچہ وہ اپنی جسمانی ساخت نہیں بدل سکتے لیکن ان کی توجہ فٹنس برقرار رکھنے اور بہتر کارکردگی دکھانے پر مرکوز ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان نے تعلیم کے میدان میں دنیا میں نئی تاریخ رقم کرلی قومی کھلاڑیوں کیلئے بڑی خوشخبری، وزیراعظم کا انعامی رقوم میں ریکارڈ اضافے کا اعلان جرمنی: ورلڈ یونیورسٹی گیمز کے دوران 2 پاکستانی ایتھلیٹس غائب ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا، پاکستان، بھارت ، یو اے اور عمان کو گروپ اے میں شامل پاکستان کا بھارت میں منعقدہ کسی بھی اسپورٹس مقابلے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ ریسلنگ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ ہلک ہوگن اچانک چلے بسے تیسرے ٹی 20میں شاہینوں کا پلٹ کا وار، بنگلادیش کو شکست دے کر پاکستان وائٹ واش سے بچ گیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
نیتن یاہو کا لبنان میں فوجی کارروائیاں مزید تیز کرنے کا اعلان
تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے لبنان میں فوجی کارروائیوں کو مزید وسعت دینے کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کو اپنی موجودگی اور آپریشنز بڑھانے کی ہدایت جاری کر دی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ بیوفورٹ قلعے پر قبضہ ایک “ڈرامائی قدم” اور اسرائیلی پالیسی میں بڑی تبدیلی کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ، مصر اور لبنان سمیت مختلف محاذوں پر سرگرم ہے۔ اور سرحدوں سے باہر سیکیورٹی زونز قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ اسرائیلی آبادی کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی فوج کو ہدایت دی گئی ہے کہ لبنان میں اپنی موجودگی کو مزید مضبوط اور وسیع کیا جائے۔ خصوصاً ان علاقوں میں جہاں ماضی میں حزب اللہ کا اثر و رسوخ رہا ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے دعویٰ کیا ہے کہ اکتوبر 2023 سے اب تک حزب اللہ کے 8 ہزار جنگجو مارے جا چکے ہیں۔
دوسری جانب رپورٹس کے مطابق جنگ بندی کے بعد سے اب تک متعدد اسرائیلی ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں، جن میں حالیہ ڈرون حملے میں مارا گیا ایک فوجی بھی شامل ہے۔