زرتاج گل نے خود پر درج مقدمات کی نوعیت بتادی
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
سابق وفاقی وزیر اور رکن قومی اسمبلی زرتاج گل نے خود پر درج مقدمات کی نوعیت بتادی۔
جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک اور پی ٹی آئی کی زر تاج گل نے شرکت کی۔
اس موقع پر پی ٹی آئی کی ایم این اے نے کہا کہ اُن پر 9 مئی کے واقعات سمیت تمام درج مقدمات جھوٹے ہیں۔ مجھ پر اے ٹی ایم مشین، ہونڈا 125 اور کمبل چوری کے کیسز بھی بنائے گئے ہیں۔
دوران پروگرام بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات جاری رہیں گے لیکن 9 مئی کے واقعات میں ملوث کسی شخص کو کوئی رعایت نہیں ملے گی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
عمران خان کیخلاف مقدمات انسداد دہشتگردی عدالت منتقل
بانی پی ٹی آئی کا ٹرائل اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگا،محکمہ داخلہ پنجاب
سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کی اڈیالہ جیل، پولیس اور پراسیکیوشن حکام کو ہدایات
بانی پی ٹی آئی کے خلاف 11مقدمات اے ٹی سی راولپنڈی منتقل کردیٔے گئے،ان کیخلاف مقدمات انسداد دہشتگردی عدالت میں چلیں گے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاہے جس کے مطابق عمران خان کا ٹرائل اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگا۔ٹرائل کے دوران بانی پی ٹی آئی کی سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے,فیصلہ انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کی شق 15(2) اور 21(2)(b) کے تحت کیا گیا ہے۔عمران خان کے خلاف مقدمات راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں درج ہیں،حکومت پنجاب نے ٹرائل کے لیے انسدادِ دہشت گردی
عدالت راولپنڈی نامزد کر دی۔ہوم ڈیپارٹمنٹ نے اڈیالہ جیل، پولیس اور پراسیکیوشن حکام کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔