تم نسل کشی کے سیکریٹری، تمھاری وجہ سے ہزاروں لوگ مر گئے، خاتون کا انٹونی بلنکن کے سامنے احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
واشنگٹن:
امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن کے خلاف واشنگٹن ڈی سی میں خاتون نے احتجاج کیا اور ان پر نسل کشی سمیت دیگر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن میڈیا سے گفتگو کررہے تھے کہ اسی دوران ایک خاتون کھڑی ہوئیں اور انہوں نے احتجاج کرنا شروع کیا۔
خاتون نے انٹونی بلنکن کو وزیر خارجہ کی جگہ نسل کشی کا وزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم تمھیں معاف نہیں کریں گے۔ حجاب لی خاتون نے کہا کہ انٹونی بلنکن تم نسل کشی کے سیکریٹری ہو اور تمھاری وجہ سے ہزاروں لوگوں کی نسل کشی ہوئی، تم نے انسانیت کی تذلیل کی ہے۔
انٹونی بلنکن نے خاتون کے احتجاج پر جواب میں کہا کہ میں آپ کے نقطہ نظر کا احترام کرتا ہوں۔
بعد ازاں انتظامی اہلکاروں نے خاتون کو پکڑ کر کمرے سے باہر نکال دیا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انٹونی بلنکن
پڑھیں:
غزہ سٹی میں اسرائیل کی زمینی کارروائی کا آغاز، 91 فلسطینی شہید، ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور
غزہ سٹی پر اسرائیلی فوج نے اب تک کے سب سے شدید اور تباہ کن حملے کیے ہیں اور بڑی تعداد میں ٹینکوں کے ساتھ شہر میں داخل ہوگئی ہے۔
منگل کے روز اسرائیلی فوج کی بمباری سے کم از کم 91 افراد جاں بحق ہوئے جن میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو ساحلی سڑک سے نکلنے کی کوشش کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھے: غزہ: امداد تقسیم کرنے والی کمپنی میں مسلم مخالف انفیڈلز گینگ کے کارکنوں کی بھرتی کا انکشاف
اس دوران شہر کی 17 رہائشی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاتز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ‘غزہ جل رہا ہے’۔
شہر کے شمال، جنوب اور مشرقی حصوں میں دھماکا خیز مواد سے لیس روبوٹس کے ذریعے بھی عمارات کو نشانہ بنایا گیا اور تباہی پھیلائی گئی۔ اسرائیلی فوج نے ایسے 15 روبوٹس تعینات کیے ہیں جو ایک وقت میں 20 گھروں کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق جنگ کے ابتدائی مرحلے کے بعد تقریباً 10 لاکھ فلسطینی کھنڈرات میں واپس آ گئے تھے تاہم تازہ ترین حملوں کے بعد بڑے پیمانے پر نقل مکانی شروع ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کو مٹانے کے لیے نسل کشی کر رہا ہے، اقوام متحدہ
اسرائیلی فوجی حکام کے مطابق اب تک تقریباً 3 لاکھ 50 ہزار افراد شہر سے نکل گئے ہیں۔ دوسری طرف اقوامِ متحدہ کے کمیشن آف انکوائری نے منگل کے روز اپنی رپورٹ میں غزہ میں اسرائیل کی جنگ کو باقاعدہ طور پر نسل کُشی قرار دے دیا ہے۔
اس جنگ میں اب تک کم از کم 64 ہزار 964 فلسطینی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
gaza genocide اسرائیل جنگ غزہ نسل کشی