سیکورٹی فورسز کی 2 کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
پشاور(آن لائن)خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز نے 2 مختلف آپریشنز کے دوران 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع ٹانک میں خارجیوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے دوسرا آپریشن ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں کیا جس میں 2 خارجی دہشت گردوں کو واصل جہنم کیا گیا۔صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے سیکورٹی فورسز کی جانب سے خیبر پختونخوا میں 2 مختلف آپریشنز میں 8 خوارج ہلاک کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سیکورٹی فورسز
پڑھیں:
بھارتی کا میڈیا پاکستان کی جانب سے ڈرونز کی خلاف ورزی کی من گھڑت اور جھوٹی خبریں چلانے لگا
اسلام آباد:بھارت کی جانب سے پاکستان پر ڈرونز کے ذریعے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد قرار دیے گئے ہیں۔
پاکستانی سیکورٹی ذرائع نے ان خبروں کو بھارتی میڈیا کی من گھڑت مہم قرار دیا ہے،جس کا مقصد حقائق کو مسخ کرنا اور بین الاقوامی برادری کو گمراہ کرنا ہے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کے کسی بھی ڈرون نے نہ تو سرحد عبور کی ہے اور نہ ہی لائن آف کنٹرول کی کوئی خلاف ورزی کی ہے۔ پاکستان مکمل طور پر سیز فائر معاہدے کی پاسداری کر رہا ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔
ذرائع نے مزید کہا کہ بھارتی میڈیا کی طرف سے پھیلائی جانے والی یہ خبریں ہمیشہ کی طرح جھوٹ کا پلندہ ہیں جو زمینی حقائق کے سراسر منافی ہیں۔ درحقیقت، بھارتی افواج خود لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزیاں کر رہی ہیں جس کے شواہد ماضی میں متعدد بار عالمی سطح پر سامنے آ چکے ہیں۔