اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی مشترکہ کوششیں رنگ لانے لگیں، ورلڈ بینک نے پاکستان کو 20 ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ورلڈ بینک نے پاکستان کو 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک(سی پی ایف) کے تحت 20 ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیاہے، فریم ورک کی منظوری کیلئے 24 میں سے 19 ڈائریکٹرز نے پاکستان کے حق میں ووٹ دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈبینک 20 ارب ڈالر کا تقریباً 3 چوتھائی حصہ آئی ڈی اے کے ذریعے فراہم کرے گا، باقی رقم انٹرنیشنل بینک فار ری کنسٹرکشن اینڈ ڈویلپمنٹ کے تحت فراہم کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق توسیعی فریم ورک 6 کلیدی ترقیاتی شعبوں پر توجہ مرکوز کرے گا، انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی طرف سے اضافی فنڈنگ سے سی پی ایف کی تکمیل ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سی پی ایف کا مقصد چائلڈ اسٹنٹنگ، موسمیاتی تبدیلی کی روک تھام ہے، صاف پانی کی فراہمی، عوامی وسائل اور نجی سرمایہ کاری کو بڑھانا ہے، ٹیکس ریونیو کو جی ڈی پی کے 15 فیصد سے زائد کرنا ہے جبکہ قابل تجدید توانائی کی صلاحیت میں 10 گیگاواٹ کا اضافہ کرنا مقاصد میں شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق 12 ملین طلبا کو معیاری تعلیم اور 50 ملین افراد کو صحت کی سہولیات فراہمی، 60 ملین افراد کو صاف پانی اور صفائی ستھرائی کی سہولیات کی فراہمی سی پی ایف میں شامل ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 30 ملین افراد کیلئے غذائی تحفظ، 30 ملین خواتین تک مانع حمل کی رسائی بڑھانے کے اہداف بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق سیلاب سمیت قدرتی آفات اورخطرات سے نمٹنے کیلئے بھی اہداف مقرر کیے گئے جس سے 75 ملین افراد مستفید ہوں گے۔

کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کی پیشگوئی،موسمیات نے الرٹ کردیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ذرائع کے مطابق ملین افراد سی پی ایف ارب ڈالر

پڑھیں:

پیپلز پارٹی میں وزارتِ عظمیٰ کے لیے مشاورت تیز، بیرسٹر گروپ بھی ساتھ دینے پر راضی

پیپلز پارٹی میں وزارتِ عظمیٰ کے لیے مشاورت تیز، بیرسٹر گروپ بھی ساتھ دینے پر راضی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد: پیپلز پارٹی میں وزارتِ عظمیٰ کی نامزدگی کے حوالے سے سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں، جبکہ اندرونی اختلافات کے باوجود مفاہمت کی کوششیں بھی جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر گروپ بھی مشروط طور پر چوہدری یٰسین کی حمایت کے لیے آمادہ ہوگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر پیپلز پارٹی قیادت نے چوہدری یٰسین کو وزارتِ عظمیٰ کا امیدوار نامزد کیا تو بیرسٹر گروپ ان کا ساتھ دے گا۔ اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے ایک اہم رہنما نے بیرسٹر گروپ سے رابطہ بھی کیا ہے۔بیرسٹر گروپ کے ذرائع کے مطابق وہ ووٹ دینے کے لیے تیار ہیں تاہم یہ حمایت مشروط ہوگی، اور تمام معاملات میز پر طے کرنے پر اتفاق رائے ضروری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری یٰسین حلقہ جاتی امور میں مداخلت نہیں کریں گے جبکہ دونوں گروپ سیاسی معاملات میں ایک دوسرے کے لیے رکاوٹ بھی نہیں بنیں گے۔ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ مفاہمت کی صورت میں بیرسٹر گروپ کو کابینہ میں ایک اہم وزارت دیے جانے کا امکان ہے۔پارٹی کے اندرونی اختلافات کے باوجود قیادت کی جانب سے معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کی کوششیں جاری ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی جلد وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار کے نام کا حتمی فیصلہ کرنے والی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربرطانیہ میں ٹرین پر چاقو سے حملہ، 10 افراد زخمی، دو مشتبہ حملہ آور گرفتار سوڈان کی قیامت خیز جنگ سے فرار کے دوران خاندان بچھڑ گئے، بچے والدین کے سامنے قتل عیسائیوں کے قتل عام کا الزام: ٹرمپ کا نائیجیریا میں فوجی کارروائی کیلئے تیاری کا حکم بھارت سے آنے والی ہواؤں سے لاہور کی فضا انتہائی مضر صحت سابق وزیراعظم شاہد خاقان دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل پشاور: سی ٹی ڈی تھانے میں شارٹ سرکٹ سے بارودی مواد پھٹ گیا، ایک اہلکار جاں بحق خیبرپختونخوا کابینہ ممبران کے محکموں کا باضابطہ اعلامیہ جاری،شفیع اللہ جان معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دینے کے بل کی حمایت
  • بھارتی ویمنز ٹیم نے پہلی بار ورلڈ کپ جیت لیا، جیتنے اور ہارنے والی ٹیموں کو کتنی انعامی رقم ملی؟
  • قطر میں عالمی اجلاس، صدر زرداری پاکستان کی ترجیحات اور پالیسی فریم ورک پیش کریں گے
  • پیپلز پارٹی میں وزارتِ عظمیٰ کے لیے مشاورت تیز، بیرسٹر گروپ بھی ساتھ دینے پر راضی
  • سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو دل کا دورہ، ہسپتال منتقل
  • 20 برس کی محنت، مصر میں اربوں ڈالر کی مالیت سے فرعونی تاریخ کا سب سے بڑا میوزیم کھل گیا
  • آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ دسمبر میں پاکستان کیلیے ایک ارب ڈالر قسط پر غور کرے گا
  • مذاکرات کے تناظر میں لاہور سے انقرہ کا دورہ ، نائب وزیرِ اعظم ترکی روانہ
  • بھارتی نژاد بینکم برہم بھٹ پر 500 ملین ڈالر کے فراڈ کا الزام، جعلی ایمیلز سے اداروں کو کیسے لوٹا؟
  • مہمند ڈیم پاور منصوبہ: کویت 25 ملین ڈالر قرض دے گا