نویں جماعت کیلئے 7 کتابوں کا نیا سلیبس تیار
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) نویں جماعت کیلئے 7 کتابوں کا نیا سلیبس تیار کر لیا گیا، اب بچے اپنی مرضی سے اردو یا انگریزی زبان میں نہم کا سلیبس پڑھ سکیں گے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اس سے قبل نہم جماعت کا سلیبس صرف انگریزی زبان میں پبلش کیا گیا تھا، سلیبس تبدیل ہونے والی 7 کتابوں میں اردو، انگریزی، حساب شامل ہیں، دیگر میں فزکس، کیمسٹری، بیالوجی اور کمپیوٹر سائنس کی کتاب شامل ہے۔
پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے تمام تعلیمی اداروں اور بورڈز کو کتابوں کی تبدیلی کے حوالے سے آگاہ کر دیا، سال 2026 میں بچوں کے نہم کا سالانہ امتحان نئے سلیبس میں سے لیا جائے گا۔
چیف الیکشن کمشنر کا تقرر: شبلی فراز اور عمر ایوب کا پارلیمانی کمیٹی بنانے کا مطالبہ
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
صوبہ پنجاب میں گندم کی خریداری کےلیے جامع پلان تیار
لاہور(نیوز ڈیسک)سیکرٹری زراعت پنجاب افتخارعلی کا کہنا ہے کہ گندم کی خریداری نجی شعبہ کے ذریعے کی جائیگی۔ پرائیویٹ سیکٹر کو گندم خریداری کیلئے وسائل حکومت پنجاب مہیا کریگی۔
سیکرٹری زراعت افتخارعلی سہو کےمطابق گندم کی خریداری کیلئے فری مارکیٹ کا نظام تمام صوبوں میں رائج ہوچکا ہے۔ حکومت پنجاب نے گندم کے کاشتکاروں کے مالی تحفظ کیلئے متبادل نظام متعارف کرایا ہے۔
نئےنظام میں پرائیویٹ ادارے، انویسٹرز و ٹریڈرز خریداری کے عمل میں شامل ہوں گے۔ نئے نظام کے تحت چار ماہ تک گندم کو نوٹیفائیڈ گوداموں میں سٹور کرنے کی سہولت میسر ہوگی۔
ضلعی سطح پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اور ایکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹرمارکیٹنگ متعلقہ ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں گندم کی فروخت میں سہولت کاری کریں گے۔
نجی سیکورٹی کمپنیز اور گارڈز کی انسپکشن،37 ہزار ماہانہ اجرت نہ دینے پر مینجر گرفتار