کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے فجر کی نماز ادا کرکے گھر جانے والا نوجوان جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
کراچی کے علاقے کورنگی جنجال پورہ گوٹھ میں ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
یہ بھی پڑھیں کراچی: گولیمار سے گزرنے والی ریلی پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، مشتعل افراد نے بس کو آگ لگا دی
ایس ایس پی کورنگی کامران خان کے مطابق فجر کے وقت 4 ڈاکو ایک گھر میں واردات کے بعد فرار ہورہے تھے، اسی دوران 17 سال کا نوجوان مظفراقبال نماز پڑھ کر گھر جارہا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ نوجوان کے شور مچانے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ڈاکو مقتول کے پڑوس میں واردات کرکے جارہے تھے، واقعے کے بعد ایس ایچ او زمان ٹاؤن اور چوکی انچارج کو معطل کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں کراچی: چینی شہریوں پر فائرنگ کے واقعہ میں کالعدم تنظیم کے ملوث ہونے کا انکشاف
اہل خانہ کے مطابق مقتول مظفر مزدور تھا جو اپنے 4 بہن بھائیوں میں تیسرے نمبر پر تھا، مقتول کے بھائی کا کہنا ہے کہ میرے بھائی کو ناحق مار دیا گیا ہے۔ جبکہ مقتول کی والدہ دہائی دیتے ہوئے کہاکہ میرا بیٹا گھر سے نماز پڑھنے گیا تھا اور اس کی لاش واپس آئی، ہمیں انصاف دلایا جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ڈاکو فائرنگ فجر کی نماز کراچی نوجوان جاں بحق وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ڈاکو فائرنگ فجر کی نماز کراچی نوجوان جاں بحق وی نیوز
پڑھیں:
شادی کے دن لاپتا ہونے والے نوجوان کی واپسی، ‘زبردستی’ کے رشتے سے بھاگ کر سڑکوں پر پھرنے کا انکشاف
کراچی سے لاپتا ہونے والا دولہا جہانزیب 5 روز بعد واپس گھر پہنچ گیا۔
جہانزیب شادی کے روز تیار ہونے کے لیے قریبی سیلون گیا تھا مگر واپس نہ آیا جس پر اہل خانہ نے اس کی گمشدگی کی رپورٹ پولیس کو درج کرائی۔
واقعے نے مقامی آبادی میں تشویش پیدا کردی تھی اور سوشل میڈیا پر طرح طرح کی قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیے: جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی
اپنے ابتدائی بیان میں جہانزیب نے پولیس کو بتایا کہ وہ شادی کے دباؤ کی وجہ سے خود ہی گھر سے گیا تھا۔ اس نے اعتراف کیا کہ وہ 5 دن سڑکوں پر گزارتا رہا اور کسی زبردستی کے اغوا کی تردید کی۔
پولیس کے مطابق یہ رشتہ خاندان کی مرضی سے طے پایا تھا، تاہم جہانزیب ذہنی طور پر پریشان دکھائی دیا۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اس وقت اس کی ذہنی اور جسمانی حالت ایسی نہیں کہ وہ کچھ بیان کرسکے اس لیے وہ کوئی تفصیل فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔
واضح رہے کہ دولہا کی گمشدگی کا واقعہ کراچی کے علاقے مدینہ کالونی، کورنگی نمبر 4 میں 11 ستمبر کو پیش آیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
رشتہ شادی گمشدگی