عمران خان سیاسی قیدی، امید ہے جلد کوئی خوشخبری سامنے آئےگی، بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان سیاسی قیدی ہیں ان کو رہائی ملنی چاہیے، حکومت سے مذاکرات کے تیسرے سیشن میں اپنے مطالبات تحریری طور پر پیش کردیں گے۔
یہ بھی پڑھیں حکومت پی ٹی آئی مذاکرات خوش آئند، ایک دوسرے کا وجود تسلیم کرنا ہوگا، انوارالحق کاکڑ
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت اگر نیک نیتی اور سنجیدگی دکھائے تو بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل نکل سکتا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہاکہ ملک میں جمہوریت اور سیاسی استحکام کے لیے سیاسی قیدیوں کو رہائی ملنا ضروری ہے، امید ہے جلد مذاکرات کا عمل مکمل ہوگا اور کوئی خوشخبری سامنے آئےگی۔
بیرسٹر گوہر نے کہاکہ عمران خان کے خلاف بنائے گئے تمام کیسز جعلی ہیں، وہ سیاسی قیدی ہیں اسی لیے ضروری ہے کہ انہیں رہا کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہم نے 26 نومبر کے احتجاج میں اپنے 12 شہدا اور 49 زخمیوں کا ذکر کیا، تاہم زخمیوں میں سے بھی دو افراد کی موت واقع ہوچکی ہے، اس کا ڈیٹا بھی عدالت میں جمع کرائیں گے۔
واضح رہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل 16 جنوری کو دن ساڑھے گیارہ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں حکومت پی ٹی آئی مذاکرات: عمران خان نے نئی شرط عائد کردی
حکومت کی جانب سے تحریک انصاف سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ تحریری طور پر اپنے مطالبات پیش کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بیرسٹر گوہر چیئرمین پی ٹی آئی حکومت پی ٹی آئی مذاکرات وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر چیئرمین پی ٹی ا ئی حکومت پی ٹی ا ئی مذاکرات وی نیوز بیرسٹر گوہر پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
وزیراعلیٰ سندھ کا عیدالاضحی پر قیدیوں کیلئے 120دن کی معافی کا اعلان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے عیدالاضحی 1446 ہجری (2025) کے موقع پر سندھ بھر کی جیلوں اور اصلاحی مراکز میں قید سزا یافتہ قیدیوں کے لیے 120 دن کی خصوصی معافی کی منظوری دے دی ہے۔(جاری ہے)
وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے کہ یہ خصوصی معافی تمام سزا یافتہ قیدیوں پر لاگو ہوگی، سوائے ان کے جو سزائے موت کے قیدی ہیں یا جنہیں قتل، جاسوسی، تخریب کاری، ریاست مخالف اور دہشتگردی سرگرمیوں، زنا ، اغوا، ڈکیتی، رہزنی، اور مالی بدعنوانی جیسے سنگین جرائم میں سزا ہو چکی ہو یا جنہوں نے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا ہو، ایسے قیدی اس معافی کے مستحق نہیں ہوں گے۔ یہ معافی ہر اہل قیدی کی تاریخ وار شیٹ اور معافی ریکارڈ میں درج کی جائے گی۔