ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سے بنگلا دیشی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
فوٹو آئی ایس پی آر
پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے بنگلا دیشی فوج کے پرنسپل اسٹاف آفیسر (پی ایس او) لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن نے ایئر ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں ملاقات کی۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ نے مشترکہ تربیتی اقدامات سے دونوں افواج میں شراکت داری بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے مشترکہ تربیت اور تعاون کی راہیں تلاش کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن نے پاک فضائیہ کے جدید منصوبوں، ٹیکنالوجی و مقامی طور پر تیار تکنیکی فریم ورک کو سراہا اور جدید فوجی ہارڈویئر اور جے ایف17 تھنڈر لڑاکا طیاروں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان فوجی شراکت داری اور تعاون کو فروغ دینے کے عزم کی نشاندہی کرتی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن ا ئی ایس پی ا ر
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کاعہدہ آئینی بنانے کیلئے آرٹیکل243 میں ترمیم کی تیاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: 27ویں آئینی ترمیم میں آرٹیکل 243 میں ترمیم ہوگی جس کا مقصد آرمی چیف کو دیے گئے فیلڈ مارشل کے عہدے کو آئین میں شامل کرنا اور اسے تسلیم کرنا ہے۔
مجوزہ ترمیم میں آئینی عدالتوں کا معاملہ بھی شامل ہے، ايگزيکٹو کی مجسٹریل پاور کی ڈسٹرکٹ لیول پر ترسیل بھی مجوزہ ترمیم میں شامل ہوگی، اس کے ساتھ پورے ملک میں ایک ہی نصاب کا ہونا بھی ستائيسویں ترمیم کی تیاری میں زیر غور آنے کا امکان ہے۔
وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ ستائيسویں ترمیم پر بات چیت چل رہی ہے لیکن باضابطہ کام شروع نہيں ہوا۔