میئر قاسم آباد میں تعمیر میٹلڈ روڈ کی تعمیر کا جائزہ لینے پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) میئر کاشف علی شورو نے بلدیہ کے شعبہ سول انجینئرنگ کی جانب سے قاسم آباد ٹاؤن کی یوسی 159 کے علاقے شاہ بخاری میں تعمیر کیے جانے والے میٹلڈ روڈ کی تعمیر کے جاری کاموں کا جائزہ لینے کے لیے دورہ کیا۔ اس موقع پر بلدیہ کے شعبہ سول انجینئرنگ کے انجینئرز شیراز لغاری، یوسی 159 کے چیئرمین نظیر احمد ببر اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ میئر نے میٹلڈ روڈ کی تعمیر میں استعمال ہونے والے میٹریل اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا، روڈ کی تعمیر سے متعلق انجینئرز و افسران نے میئر کو بریفنگ بھی دی۔ میئر کاشف علی شورو نے روڈ معیاری بنانے اور تمام ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کرنے کے احکامات دیے۔ اس موقع پر میئر کاشف علی شورو نے روڈ کی تعمیر کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ روڈ دیہہ شاہ بخاری سے متعدد گوٹھوں کو آپس میں ملانے کے ساتھ ساتھ بینظیر انکم سپورٹ کے میگا سینٹر اور بیسک ہیلتھ یونٹ شاہ بخاری تک پہنچنے میں عوام کو فائدہ ہو گا، جبکہ اس روڈ کی تعمیر سے آئی ٹی کالج، انٹرمیڈیٹ کالج اور اسکولوں کے طلبہ و طالبات کو بھی وقت پر پہنچنے کی سہولت میسر آسکے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: روڈ کی تعمیر
پڑھیں:
مریم نواز نوجوانوں کی پسندیدہ لیڈر، یوتھ جلاؤ گھیراؤ کی سیاست سے تنگ: عظمیٰ بخاری
لاہور(نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز نوجوان نسل کی پسندیدہ لیڈر کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہیں۔ حالیہ دنوں میں الیکٹرک بائیکس، سکالرشپس اور لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تقریبات میں نوجوانوں کا جوش و خروش اس حقیقت کا عملی مظہر ہے۔ "مریم نواز نے صرف وعدے نہیں کیے بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے نوجوانوں کے دل جیتے ہیں۔" ملک کا نوجوان طبقہ اب جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کی سیاست سے تنگ آ چکا ہے اور مثبت سمت میں تبدیلی کا خواہاں ہے۔ ان عناصر پر سخت تنقید کی جو نوجوانوں کی ذہن سازی کرکے انہیں اپنے مذموم سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرتے رہے ہیں۔ "ایسے لوگ دراصل یوتھ کے اصل دشمن ہیں۔وزیر اطلاعات نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے، اور ان کے ہاتھوں میں قوم کی تقدیر ہے۔ مریم نواز نے نوجوانوں کو "کیلوں والے ڈنڈے نہیں بلکہ لیپ ٹاپ تھمائے ہیں۔ مریم نواز نے نوجوانوں سے کیے گئے تمام وعدے پورے کیے ہیں اور یوتھ کے وہ نام نہاد دعویدار جنہوں نے صرف انتشار پھیلایا، بے نقاب ہو چکے ہیں۔ پنجاب اس وقت پورے ملک میں ترقی، خوشحالی اور بہتر گورننس کے حوالے سے سب سے آگے ہے، جو کہ مریم نواز کی میرٹ، شفافیت اور گڈ گورننس پر مبنی پالیسیوں کا عملی ثبوت ہے۔