قاضی ہوٹل پر حملہ رزق کی بے حرمتی ہے ،نجف رضا
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
نوابشاہ (نمائندہ جسارت)نواب شاہ کے معروف قاضی ہوٹل پر شرپسند عناصر کا حملہ شہر میں خوف ہراس پھیل گیا۔ امیر جماعت اسلامی نوابشاہ نجف رضا نے اس موقع پر کہا کہ آج شہر کے معروف قاضی ہوٹل پر کچھ شرپسند عناصر نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ہوٹل کو نقصان پہنچایا اور رزق کی بے حرمتی کی حملہ آوروں نے ہوٹل کے سامان کو نقصان پہنچایا اور وہاں موجود افراد کو خوفزدہ کیا۔عینی شاہدین کے مطابق حملہ اچانک ہوااور شرپسندوں نے ہوٹل کے اندر توڑ پھوڑ کی۔ ہوٹل مالک کا کہنا ہے کہ یہ ہوٹل شہر کے مصروف ترین علاقے مین مارکیٹ میں واقع ہے جہاں یہ واقعہ پیش نہیں آنا چاہیے تھا لیکن یہ واقعہ کاروباری طبقے کے لیے پریشانی کا سبب بن سکتا ہے اس مصروف ترین مارکیٹ میں سیکورٹی نظام نہ ہونے کی وجہ ہے اسی لیے ہم انتظامیہ سے گزارش کرتے ہیں کہ سیکورٹی فراہم کی جائے اور اس افسوسناک واقعے کی جلد جلد تحقیقات کرکے ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے امن وامان کی بگڑتی صورتحال پر ہر شہری پریشان ہے آج کا واقعہ انتظامیہ کی آنکھیں کھول دینے کے لیے کافی ہے، پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے سے کیوں گھبرا رہی ہے، کیا شہری اسی طرح اپنی جان ومال لٹا کر پولیس کی طرف دیکھتے رہیں گے اور پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی رہے گی اس وقت شہر کے تمام اسٹک ہولڈرز اپنے آپ کو یرغمالی سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرنااور اعتماد بحال کرنا پولیس کااولین فریضہ ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شہر کے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں سڑک کنارے نصب بم سے پولیس موبائل پر حملہ، 2 اہلکار زخمی
ڈی آئی خان:خیبر پختونخوا میں سڑک کنارے نصب بم سے پولیس موبائل پر حملہ کیا گیا، جس میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے لکی مروت میں پیزو کے مقام پر پولیس موبائل پر دھماکا ہوا، جو سڑک کنارے نصب بم کے پھٹنے سے ہوا۔
دھماکے کے بعد پولیس موبائل کو آگ لگ گئی جب کہ 2 اہل کار زخمی ہو گئے، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد جمع کرنے کے ساتھ ساتھ علاقے کی ناکا بندی کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔