گرینڈ ہیلتھ الائنس بلوچستان کا موقف بھی سنا جائے، نیشنل پارٹی
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
اپنے بیان میں داد محمد بلوچ نے کہا کہ حکومت گرینڈ ہیلتھ الائنس کے معاملے کی سنگینی کا ادراک کرتے ہوئے صورتحال کو سنجیدگی کیساتھ بہتر بنانے کیلئے گفت و شنید کی راہ اختیار کرے۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل پارٹی نے کہا ہے کہ جمہوریت کی دعویدار پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں تعلیمی اداروں میں طلباء تنظیموں اور سیاسی سرگرمیوں پر پابندی اس کے جمہوری دعوؤں کی نفی کرتی ہے۔ اپنے بیان میں نیشنل پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری داد محمد بلوچ نے کہا کہ حکومت گرینڈ ہیلتھ الائنس کے معاملے کو سنجیدگی سے حل کرے۔ حکومت معاملات کی سنگینی کا ادراک کرتے ہوئے صورتحال کو سنجیدگی کے ساتھ بہتر بنانے کے لئے گفت و شنید کی راہ اختیار کرے۔ طاقت کے استعمال سے گریز کیا جائے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس بلوچستان کا موقف بھی سنا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے بانی نے طلباء تنظیم کی بنیاد رکھی اور شہید بے نظیر بھٹو نے تعلیمی اداروں میں طلباء تنظیموں پر عائد پابندی ختم کی۔ لیکن پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں بلوچستان میں تعلیمی اداروں میں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی اس کے جمہوریت پسند ہونے کے دعوؤں کی نفی کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گرینڈ ہیلتھ الائنس پارٹی کے نے کہا
پڑھیں:
کینالز سندھ کے پانی پر کیا اثر ڈالیں گی؟ وفاق آج تک واضح نہ کر سکا: شاہد خاقان
کراچی (سٹاف رپورٹر) عوام پاکستان پارٹی کے کنوینئر، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کراچی کے موجودہ حالات دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔ پیپلز پارٹی 17سال سے سندھ میں حکومت کر رہی ہے، کیا پیپلز پارٹی کے لوگ پانی کے مسائل حل نہیں کر سکتے؟ کراچی سے باہر نکلیں گے تو سمجھ آئے گا کہ کراچی کتنا محروم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کراچی کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شاہد خاقان عباسی نے دریائے سندھ کی نئی کینالز کے منصوبے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت آج تک واضح نہیں کر سکی کہ کینالز سندھ کے پانی پر کیا اثر ڈالیں گے۔ آج پیپلز پارٹی وفاق کے اندر حکومت کا حصہ ہے تو کس طرح اپنے اپ کو اس سے لا تعلق کر سکتی ہے۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اس پارٹی کا کام ہے کہ وہ سینٹ ‘ قومی اسمبلی میں اس سلسلے کے اندر ایشو پر شفافیت قائم کریں۔ وضاحت ہو کہ یہ ایشو ہے کیا؟ اس کے اثرات ملک کے عوام پر ملک کی کسان پر کیا اثر پڑیں گے۔