راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 جنوری 2025)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے بھی بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈاپور کی آرمی چیف سے ہونے والی ملاقات کو خوش آئند قرار دیدیا، ہم چاہ رہے تھے مذاکرات ہوں، کوئی بات چیت شروع ہوئی ہے تو یہ خوش آئند بات ہے،میں نے کبھی نہیں کہا کہ مذاکرات بند ہیں،راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں نے بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈاپور کی آرمی چیف سے ملاقات کے متعلق بانی پی ٹی آئی سے سوال کیا تو ان کا کہنا تھا کہ پارٹی رہنماﺅں کی آرمی چیف سے ملاقات پاکستان کیلئے اچھا شگون ہے اس ملاقات میں پاکستان کے استحکام کی بات کی گئی ہے۔

ہم نے ہمیشہ بات چیت کرنے کا کہاہے مگر دوسری طرف سے دروازے بند تھے۔انہوں نے کہا کہ ہم پہلے بھی کہتے رہے ہیں کہ سٹیبلشمنٹ کو ہم سے بات کرنی چاہیے میں نے کبھی بھی مذاکرات کرنے سے انکار کیا۔

(جاری ہے)

اب بات چیت کے دروازے کھلے ہیں تو اس میں پاکستان کے استحکام کی باتیں کی گئی ہونگی۔صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف سے ملاقات پاکستان کیلئے اچھا ہے ۔

ابھی مجھے اس ملاقات کی مزید تفصیلات پتہ نہیں ہیں ۔یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہرکا کہنا تھا کہ سٹیبلشمنٹ سے براہ راست مذاکرات خوش آئند تھے۔امید ہے اب صورتحال بہتر ہو جائے گی،پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بھی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کرنے کی تصدیق کر کی تھی۔راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا تھاکہ میری اور علی امین گنڈا پور کی آرمی چیف سے علیحدگی میں ملاقات ہوئی تھی۔

ہماری ملاقات پشاور میں ہوئی تھی۔اس ملاقات میں دوسری طرف سے مثبت پیغام ملاتھا۔آرمی چیف سے ملاقات میں پی ٹی آئی کے تمام معاملات اور مطالبات سامنے رکھے گئے تھے ۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملاقات میں ملکی استحکام کے حوالے سے تمام امور پر بات چیت ہوئی تھی۔ ہم نے آرمی چیف جنرل عاصم منیرکے سامنے پارٹی کو درپیش مختلف مسائل کا بھی ذکر کیا تھا جس کا ہمیں مثبت جواب ملا تھا ۔ اگر کوئی بات چیت شروع ہوئی تو یہ نہایت خوش آئند بات تھی ۔ہم نے اپنا سارا معاملہ ان کے سامنے بیان کیا تھا۔
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے آرمی چیف سے ملاقات کی آرمی چیف سے کہنا تھا کہ ملاقات میں پی ٹی آئی بات چیت

پڑھیں:

عمران خان کے دونوں بیٹوں کی پاکستان آنے کی تصدیق، پی ٹی آئی کا تفصیلات بتانے سے انکار

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے تصدیق کردی ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے دونوں بیٹے پاکستان آرہے ہیں۔

عمران خان کی بہن علیمہ خان، پارٹی رہنما سلمان اکرم راجا اور بیرسٹر علی ظفر نے سلیمان اور قاسم کے پاکستان آنے کی تصدیق کردی۔

انہوں نے کہا کہ دونوں بیٹوں کی بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے عدالت سے رجوع کر رہے ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ میں دونوں بیٹوں سے ملاقات کی پٹیشن دائر کر رہے ہیں۔

وکلا نے کہا کہ دونوں بیٹوں کی پاکستان آمد اور ان کے قیام کی تفصیلات فوری نہیں بتا سکتے، علیمہ خان نے کہا کہ دونوں بیٹوں کی والد سے ملاقات آئینی حق ہے، ہم چاہتے ہیں بیٹوں کی ملاقات میں کوئی قانونی رکاوٹ نا ہو، ہائی کورٹ سے ملاقات کی اجازت کی پٹیشن کسی بھی وقت دائر ہوسکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اگست میں اسلام آباد میں پاک امریکا انسدادِ دہشتگردی مذاکرات ہوں گے، امریکی محکمہ خارجہ
  • اسحاق ڈار کی مارکو روبیو سے کن امور پر بات ہوئی؟ امریکی محکمہ خارجہ کا اعلامیہ سامنے آ گیا
  • اسحاق ڈارکی مارکو روبیو سے کن امور پر بات ہوئی؟ امریکی محکمہ خارجہ کا اعلامیہ سامنے آ گیا
  •  پاکستان اور چین کے درمیان بنیادی ڈیجیٹل شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • پاک فوج مزاحمت کی علامت اور خطے میں امن کی ضامن ہے، چین
  • پی ٹی آئی رہنماوں نے عمران خان کے بیٹوں کی پاکستان آمد کی تصدیق کر دی 
  • عمران خان کے دونوں بیٹوں کی پاکستان آنے کی تصدیق
  • عمران خان کے دونوں بیٹوں کی پاکستان آنے کی تصدیق، پی ٹی آئی کا تفصیلات بتانے سے انکار
  • پاکستان اور بنگلادیش کا سفارتی و سرکاری پاسپورٹس پر ویزا فری انٹری دینےکا فیصلہ
  • پاکستان  اور  بنگلہ دیش نے سفارتی و سرکاری  پاسپورٹس کے  حامل افراد کو  ویزا فری  انٹری کی سہولت  دینےکافیصلہ کرلیا