وادی تیراہ میں ایک ماہ کے دوران 22 خوارج مارے گئے، آئی ایس پی آر
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
راولپنڈی: سیکورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں 14 دسمبر 2024 سے مختلف آپریشنز میں اب تک 22 خوارج کو ہلاک اور 18 خوارج کو زخمی کردیا۔
زرائع کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کے متعدد واقعات رونما ہوئے جن میں کئی اموات ہوئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گھنائونی کارروائیوں کے جواب میں سیکیورٹی فورسز علاقے میں خوارج کے خلاف وسیع انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کررہی ہیں ـ
14 دسمبر 2024 سے جاری مختلف آپریشنز میں فورسز نے 22 خوارج کو ہلاک اور 18 کو زخمی کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں امن کی بحالی اور خوارج کے خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: آئی ایس پی آر
پڑھیں:
رتیش دیش مکھ کی فلم کی شوٹنگ کے دوران ڈانسر دریا میں ڈوب کر ہلاک
رتیش دیش مکھ کی فلم ’راجہ شیواجی‘ کی شوٹنگ کے دوران ڈانسر دریائے ستارا میں ڈوب گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار رتیش دیش مکھ کی مراٹھی فلم ’راجہ شیواجی‘ کی شوٹنگ کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب 26 سالہ ڈانسر سوربھ شرما دریائے ستارا میں نہاتے ہوئے پانی کے تیز بہاؤ کی لپیٹ میں آ کر لاپتہ ہو گیا۔
پولیس کے مطابق لاپتہ ہونے والے ڈانسر کی لاش دو دن بعد برآمد کرلی گئی ہے۔ یہ واقعہ منگل کے روز فلم کی شوٹنگ پیک اپ کے بعد پیش آیا جب کچھ فنکار قریبی دریا میں نہانے گئے تھے۔ پولیس کے مطابق سوربھ شرما دریا کے تیز بہاؤ کے باعث ڈوب گیا تھا۔
View this post on InstagramA post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)
فلم کے ہدایتکار و اداکار رتیش دیش مکھ نے واقعے کی اطلاع فوری طور پر پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو دی، جس کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ سرچ آپریشن بدھ کی صبح دوبارہ شروع کیا گیا اور آج صبح تقریباً 7:30 بجے سوربھ کی لاش برآمد کر لی گئی۔
پولیس نے واقعے کو حادثاتی موت قرار دیتے ہوئے لاش کو ورثا کے حوالے کردیا ہے۔