ایف بی آر نے ڈیٹا گورننس آفس تخلیق کردیا،نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
سٹی 42 : ایف بی آر نے ڈیٹا گورننس آفس تخلیق کردیا، اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیٹا گورننس آفس کے ذریعے ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے ڈیٹا حاصل کیا جائے گا، تھرڈ پارٹیز سے ڈیٹا حاصل کرنے کیلئے رابطہ کیا جائے گا، مطلوبہ فیلڈڈیٹا کی نشاندہی کی جائے گی،ڈیٹا کومربوط طریقے سے استعمال کیاجائےگا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہےکہ ایف بی آر سسٹم میں ڈیٹا کے فلو کو مانیٹرکیاجائے گا، ڈیٹا کیلئے ایف بی آر کے تمام ونگز اور فیلڈ آفسز کے ساتھ رابطہ کیا جائے گا، ڈیٹا گورننس پالیسی پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ اس حوالےسے چیف ڈیٹا مینجمنٹ اینڈ گورننس کوذمہ داریاں سونپ دی گئیں ، اس کے علاوہ چیف ڈیٹا ایکوزیشن اینڈ انٹیگریشن کو بھی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔
طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا، مریم نواز
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ریوو ای بائیک بغیر سود اور مفت ہیلمٹ کے ساتھ حاصل کریں
لاہور (ویب ڈیسک) فیسل ڈیجی مال اور ریوو نے پاکستان بھر کے صارفین کیلئے ایک شاندار پیشکش متعارف کروا دی، جس کے تحت ریوو کی جدید الیکٹرک بائیکس 0 فیصد مارک اپ پر آسان اقساط میں حاصل کی جا سکتی ہیں۔
اس آفر کا دورانیہ محدود ہے اور یہ صرف 31 جولائی 2025 تک دستیاب ہوگی۔
صارفین اب بغیر کسی سود کے ابتدائی تین ماہ تک قسطوں کی ادائیگی کے ساتھ اپنی پسندیدہ ریوو ای بائیک حاصل کر سکتے ہیں، جبکہ مجموعی ادائیگی کا دورانیہ 48 ماہ تک بڑھایا جا سکتا ہے۔
منتخب ماڈلز مثلاً C32 Young کے ساتھ کمپنی کی جانب سے مفت ہیلمٹ بھی دیا جائے گا، جو حفاظتی اقدام کے طور پر ایک اضافی فائدہ ہے۔
اس آفر میں فیسل بینک کے ساتھ ساتھ عسکری بینک، بینک الفلاح، میزان بینک، جے ایس بینک، بینک آف پنجاب، ایم سی بی اور یو بی ایل بھی شامل ہیں، جن کے ذریعے صارفین آسانی سے قسطوں پر بائیک حاصل کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ ریوو کی بائیکس شہری سفر کیلئے بہترین تصور کی جاتی ہیں، جو نہ صرف خاموش اور ماحولیاتی لحاظ سے بہتر ہیں بلکہ ان کے چلانے اور دیکھ بھال کے اخراجات بھی انتہائی کم ہیں۔
ریوو بائیک کے مختلف ماڈلز A10، A12، C32، C32 Pro اور E52 کی ابتدائی قیمت تقریباً 1,45,000 روپے سے شروع ہوتی ہے، جو مختلف ضروریات کے حامل صارفین کیلئے موزوں ہیں۔
درخواست دینے کا طریقہ:
فیسل بینک ڈیجی مال کی ہیلپ لائن پر رابطہ کریں یا ویب سائٹ وزٹ کریں
اپنی پسند کا ریوو ماڈل اور قسط پلان منتخب کریں
درخواست جمع کروائیں (کریڈٹ چیک لاگو ہوگا)
واضح رہے کہ یہ آفر خاص طور پر طلباء اور روزمرہ سفر کرنے والوں کیلئے ایک بہترین موقع ہے، جس میں کم قیمت، آسان فنانسنگ اور مفت ہیلمٹ جیسی سہولتیں ایک ساتھ دستیاب ہیں
Post Views: 1