پاکستان کا تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای او 1 کل خلا میں بھیجا جائے گا
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
پاکستان کاتیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای او 1 کل خلا میں بھیجا جائے گا۔
کراچی سے ترجمان سپارکو کے مطابق سیٹلائٹ، چین کے جی چھوان سیٹلائٹ لانچنگ سینٹر سے خلا میں بھیجا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق پاکستان کا مقامی سیٹلائٹ ای او 1 خلائی ترقی میں ایک اہم قدم ہے۔ یہ سیٹلائٹ ڈیزاسٹر ریسپانس، زراعت اور شہری منصوبہ بندی میں مدد کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
ترجمان سپارکو کے مطابق فوڈ سیکیورٹی اور واٹر منیجمنٹ کی مدد کیلئے بھی سیٹلائٹ استعمال میں لایا جائے گا۔ سیٹلائٹ ملک بھر میں قدرتی وسائل کی نگرانی میں اضافہ کرے گا
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: جائے گا
پڑھیں:
وزیراعظم کی تشکیل کردہ ’کارکردگی کمیٹی‘ کیا کارنامہ انجام دے گی؟
وزیراعظم شہباز شریف نےحکومتی کارکردگی کے نظام میں بہتری کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومتی کارکردگی میں بہتری کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزرا اور دیگر حکام پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حکومتی ارکان مائنز اینڈ منرلز بل پر رو رہے ہیں تو کابینہ میں کیسے منظور ہوگیا؟ اپوزیشن لیڈر کے پی
کمیٹی میں وزیر توانائی، وزیرموسمیاتی تبدیلی، چیئرمین ایف بی آر و دیگر شامل ہوں گے جب کہ وزیر خزانہ کو کمیٹی کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے۔نوتشکیل شدہ کمیٹی ایف بی آر کے موجودہ فریم ورک اور نتائج کا تجزیہ کرے گی۔
اس کے علاوہ وفاقی اداروں کے لیے معیاری جانچ اور فیڈ بیک نظام تیار کیا جائے گا جب کہ کمیٹی 30 دن میں اپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
شہباز شریف کارکردگی کمیٹی وزیراعظم وفاقی کابینہ