علی امین کو درج مقدمات میں 3ہفتوں تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
پشاور: ہائی کورٹ نے وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور کو درج مقدمات میں تین ہفتوں تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی مقدمات کی تفصیلات اور حفاظتی ضمانت کی درخواست پر پشاور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔
چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل 2 رکنی بینچ کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ آج حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکراتی اجلاس طے ہے، جس کی وجہ سے علی امین عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اجلاس کس وقت ہوگا؟ وکیل نے بتایا کہ اجلاس آج صبح 11 بجے ہونا ہے۔
بعد ازاں عدالت نے علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت میں 3ہفتوں کی توسیع کرتے ہوئے درج مقدمات میں گرفتاری سے روکنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے حکم دیا کہ علی امین گنڈاپور کو 3ہفتوں کے دوران درج مقدمات میں گرفتار نہ کیا جائے۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور درج مقدمات میں
پڑھیں:
راجہ بشارت کو گرفتار کرنے کے بعد رہا کر دیا گیا
ارشاد قریشی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما راجہ محمد بشارت کو تھانہ نیو ٹاؤن پولیس کی جانب سے تحویل میں لینے کے بعد رہا کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق راجہ بشارت راولپنڈی میں الیکشن ٹریبونل کے باہر این اے 55 کیس کی پیشی کے سلسلے میں موجود تھے، جہاں انہیں مختصر طور پر پولیس تحویل میں لیا گیا۔ بعد ازاں تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے انہیں چھوڑ دیا۔
رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ میرے خلاف تمام مقدمات میں ضمانت کنفرم ہے، ان اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں۔ ہماری سیاسی اور قانونی جدوجہد جاری رہے گی۔
واضح رہے کہ راجہ بشارت پی ٹی آئی کے ان رہنماؤں میں شامل ہیں جن کے خلاف ماضی میں 9 مئی کے بعد مختلف مقدمات درج کیے گئے تھے، تاہم انسداد دہشت گردی عدالت سے انہیں ان مقدمات میں ضمانت حاصل ہو چکی ہے۔
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا