فیصل آباد میں لیپ ٹاپ سکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مخالفین کو کہتی ہوں آئیں اور دیکھیں یہاں ایک ماں نے کیسے اپنے بچوں کے ساتھ رشتہ بنا لیا ہے، میرا شکریہ کبھی نہیں بولنا یہ آپ کا حق تھا وہ آپ کو ملا، آج لگتا ہے ریاست ماں جیسی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لیپ ٹاپ سکیم کا افتتاح کر دیا۔ فیصل آباد میں لیپ ٹاپ سکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج مجھے پائلٹ نے لاہور میں کہا کہ ہم نہیں جاسکتے، پائلٹ نے کہا آپ ویٹ کر لیں دھند ہے، کچھ نظر نہیں آرہا، میں نے کہا جہاز اڑائیں اللہ خیر کرے گا، میں اپنے بچوں سے ملنے کیلئے بے چین تھی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آئندہ کبھی میری وجہ سے امتحان کینسل نہیں ہونا چاہیے، مجھے ڈر ہے نواز شریف سے مجھے ڈانٹ پڑے گی، وہ میرے بڑے ہیں، میں ان کی ڈانٹ خوشی سے سن لوں گی۔

انہوں نے کہا کہ پروگرام کا افتتاح گھر سے بھی کرسکتی تھی لیکن مجھے یہ چمکتے چہرے بھی ضرور دیکھنے تھے، اگر میں یونیورسٹیز میں نہ جاتی تو مجھے اندازہ نہ ہوتا یہ سکالر شپ بچوں کیلئے کتنی اہم ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ سکالرشپ میں 100 فیصد میرٹ کو فالو کیا گیا ہے، اگر آپ میرٹ پر ہیں تو آپ کو سکالر شپ ضرور ملے گی۔ ایک بچی کو پڑھائی چھوڑنے کا بولا گیا، جب اس کو سکالر شپ ملی تو اس نے پڑھائی جاری رکھنے کا پلان بنا لیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میں اپنی ماں کے انتقال اور باپ کے ہسپتال جانے پر صرف روئی، اب میں روزانہ جب آپ کو دیکھتی ہوں مجھے رونا آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مخالفین کو کہتی ہوں آئیں اور دیکھیں یہاں ایک ماں نے کیسے اپنے بچوں کے ساتھ رشتہ بنا لیا ہے، میرا شکریہ کبھی نہیں بولنا یہ آپ کا حق تھا وہ آپ کو ملا، آج لگتا ہے ریاست ماں جیسی ہے۔ ایک بچے نے کہا ایک سال تک میں نے تعلیم حاصل نہیں کی، وسائل کی کمی کی وجہ سے اس بچے نے تعلیم کو چھوڑا، خواب سب بچے دیکھتے ہیں، میں بھی آپ کی عمر سے گزری ہوں میں نے بھی خواب دیکھے ہیں، کچھ کرنے کا اور کچھ بن جانے کا خواب دیکھتے ہیں، وسائل کی کمی کی وجہ سے بچوں کے خواب ادھورے نہیں رہیں گے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں آپ کے سامنے کھڑی ہوں، خوابوں کی تعبیر اچھی تعلیم سے ہوتی ہے، دوسری یونیورسٹیز میں وسائل کی کمی نہیں ہے، اس سال 30 ہزار سکالر شپس دی گئی ہیں، اگلے سال 50 ہزار تک سکالر شپس دیں گے، سکالر شپس کیلئے مجھے تمام پنجاب کا بجٹ بھی ڈالنا پڑا میں ڈالوں گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بہت جلد سیکنڈ اور تھرڈ ایئر کے بچوں کیلئے بھی سکالر شپس لا رہی ہوں، یہ پورا مہینہ میں نے پنجاب کے ہونہار طلبہ کیلئے وقف کیا ہے، پنجاب کے اندر گرلز پاور بہت مضبوط ہو رہی ہے، لیپ ٹاپس کی پہلی شپمنٹ آچکی ہے، 40 ہزار سے ایک لاکھ تک لیپ ٹاپس کی تعداد جانی چاہئے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ بغیر کسی قصور کے 5 ماہ جیل میں کاٹے، ہم نے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں لیکن انتقامی سیاست نہیں کی، یہاں میں آپ کو جلاؤ گھیراؤ، کیلوں والے ڈنڈوں کی باتیں کروں تو آپ کا مستقبل خراب کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ جو بچے جیل میں ہیں انہیں کوئی پوچھنے نہیں آتا، میں نے کبھی کسی کو جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کا نہیں کہا، مجھے تکلیف ہے جو بچے کسی کے بہکاوے میں آئے اور وہ بچے جیلوں میں چلے گئے۔ مریم نواز نے کہا کہ میں آپ کو ترقی کی طرف لے کر جا رہی ہوں، میں نے آپ کو تعمیر کا راستہ دکھانا ہے توڑ پھوڑ کا نہیں، اپنے زندگیوں اور اپنے مستقبل کو خطرے میں ڈالنا ماں باپ کی نافرمانی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مریم نواز کا کہنا تھا کہ وسائل کی کمی سکالر شپس نے کہا کہ بچوں کے

پڑھیں:

سیریز جیتنے پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی قومی ٹیم کو مبارکباد

 وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قومی ٹیم کو جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی اور ٹیم کی تعریف کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار کامیابی پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے جیت کے لیے جس عزم، محنت اور اتحاد کا مظاہرہ کیا، وہ قابل تحسین ہے۔ امید ہے کرکٹ ٹیم وننگ ٹریک کو برقرار رکھے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین مچیز کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔

متعلقہ مضامین

  •  پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، مریم نواز
  • گڈ گورننس ن لیگ کا ایجنڈا، جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آ چکی: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • سیریز جیتنے پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی قومی ٹیم کو مبارکباد
  • مریم نواز سے ساہیوال ڈویژن کے ارکان اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کی ملاقات
  • ہر کیس کا فیصلہ 90 روز میں، قبضہ مافیا کا مستقل خاتمہ کر دیا: عظمیٰ بخاری
  • نئے پراپرٹی آرڈیننس کی منظوری سے مریم نواز نے قبضہ مافیا کا مستقل راستہ روک دیا ہے: عظمیٰ بخاری
  • وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے جرمن پارلیمنٹ کی رکن دِریا تُرک نَخباؤر کی ملاقات
  • پنجاب میں اب کسی غریب اور کمزور کی زمین پرقبضہ نہیں ہوگا، وزیر اطلاعات پنجاب
  • اسموگ فری پنجاب: ’ایک حکومت، ایک وژن، ایک مشن، صاف فضا‘
  • پنجاب میں اب زمین پر قبضے کا مقدمہ برسوں نہیں چلے گا، 90 دن میں کیس کا فیصلہ ہوگا