راولپنڈی ،اسلام آباد(آن لائن)ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں بڑھتے دہشت گردی کے واقعات پر سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 22 خوارج مارے گئے، صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں گزشتہ کچھ عرصے کے دوران سیکورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کے متعدد واقعات رونما ہوئے، جن کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیں
ہوئیں، اس صورتحال پر سیکورٹی فورسز نے علاقے میں خوارج کے خلاف بڑے پیمانے پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے ہیں، 14 دسمبر 2024 سے جاری مختلف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 22 خوارج مارے جا چکے ہیں جبکہ 18 خوارج زخمی ہوئے ہیں، ترجمان کے مطابق علاقے میں امن کی بحالی اور خوارج کے خاتمے تک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رہیں گے، کیونکہ سیکورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ادھرصدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں آپریشنز میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے 22 خوارج جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین کیا ہے اور انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیوں کے دوران فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سیکوٹی فورسز کی بہادری کو سراہا ہے۔ دوسری دجانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تیراہ ، ضلع خیبر میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا کہ پوری ملک دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی سیکورٹی فورسز کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انٹیلی جنس بیسڈ ا پریشنز پر سیکورٹی فورسز فورسز کو کے خلاف کیا ہے

پڑھیں:

کراچی، کورنگی میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، 1 زخمی

کراچی:

شہر قائد کے علاقے کورنگی نمبر 4 میں تنظیم فلور مل کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق مشتبہ افراد نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی میں دو ملزمان مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس نے موقع سے اسلحہ، موٹرسائیکل اور موبائل فونز برآمد کر لیے، زخمی ملزم اور ہلاک ڈاکوؤں کی لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے کریمنل ریکارڈ اور گروہ سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مستونگ میں آپریشن ، 3 دہشت گرد ہلاک، میجر اور2 سپاہی شہید
  • کراچی، کورنگی میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، 1 زخمی
  • مستونگ میں آپریشن، میجر، سپاہی شہید، فتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گرد ہلاک
  • سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد ہلاک، میجر اور سپاہی شہید
  • سیکیوٹی فورسز کا مستونگ میں آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، میجر سمیت دو جوان شیہد
  • مستونگ میں سیکیورٹی فورسزکا آپریشن ،3دہشت گرد ہلاک، میجر اور سپاہی شہید
  • مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک، میجر اور سپاہی شہید
  • مستونگ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گرد ہلاک، میجر سمیت 2 جوان شہید
  • سکیورٹی فورسز کامستنونگ میں آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
  • خیبر پختونخوا: 2 روز میں بارش اور سیلاب کے باعث 13 افراد جاں بحق، 3 زخمی