کاٹی کا بیگم ایس ایم منیر کے انتقال پر اظہار تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
کراچی( کامرس رپورٹر) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) نے مرحوم ایس ایم منیر کی بیوہ، یو بی جی اور کاٹی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم تنویر، ایس ایم عرفان اور ایس ایم عمران کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ کاٹی کے صدر جنید نقی، ڈپٹی پیٹرن ان چیف زبیر چھایا، سینئر نائب صدراعجاز احمد شیخ، نائب صدر سید طارق حسین، کاٹی کے سابق چیئرمین وصدور، مجلس عاملہ کے اراکین اور ممبران نے سرپرست اعلی ایس تنویر سے انکی والدہ ماجدہ کے انتقال پر دعائے مغفرت کی۔ صدر کاٹی جنید نقی نے کہا کہ ان کی دنیا سے رخصتی ان کی اولاد اور لواحقین کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحومہ کا مرحوم ایس ایم منیرکے ساتھ دیرینہ تعلق تھااور وہ ایس ایم منیر کے ہمراہ کاروباری، سماجی، دینی اور دیگر خدمات میں پیش پیش رہتی تھیں، ان کے پیار اور شفقت کے باعث لوگ ان سے بے پناہ محبت کرتے تھے۔ انہوں نے لاکھوں افراد کو سوگوار چھوڑا ہے۔صدر کاٹی نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے لییبیگم ایس ایم منیر بھائی جان کی خدمات کبھی فراموش نہیں کی جاسکیں گی۔جنید نقی نے کہا کہ کاٹی اور فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے ایس ایم منیر نے ہمیشہ صنعت کاروں کے مسائل کے لیے آواز اٹھائی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایس ایم منیر نے کہا کہ
پڑھیں:
معروف ریسلر ہلک ہوگن 71 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
دنیا کے معروف پروفیشنل ریسلر اور ڈبلیو ڈبلیو ای کے لیجنڈ، ہلک ہوگن جمعرات کے روز 71 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
ان کی وفات کی تصدیق ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کی۔
فلوریڈا پولیس کے مطابق ہلک ہوگن کے گھر میں دل کا دورہ پڑنے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے، جہاں انہیں فوری طبی امداد دی گئی اور پھر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور مورٹن پلانٹ ہسپتال میں ان کے انتقال کی تصدیق کی گئی۔
یہ بھی پڑھیے: ریسلنگ لیجنڈ بل گولڈ برگ نے 27 سالہ کیریئر کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
ہلک ہوگن کا اصل نام ٹیری بولیا تھا اور وہ 1980 کی دہائی میں ڈبلیو ڈبلیو ای کے بڑے ستارے بن کر ابھرے۔ ان کے مشہور جملے “say your prayers and eat your vitamins” اور ان کی شخصیت نے ریسلنگ کو عالمی شہرت دلائی۔
ان کی زندگی تنازعات سے بھی خالی نہ رہی۔ 2015 میں ایک ویڈیو میں ان کے نسل پرستانہ بیانات نے ان کی شہرت کو دھچکہ پہنچایا تاہم انہوں نے بعد میں معذرت بھی کی۔
یہ بھی پڑھیے: بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز: انعام بٹ نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
ہلک ہوگن اپنے آخری دنوں میں نئی ریسلنگ کمپنی ‘ریئل امریکن فری اسٹائل’ کے تحت ایک نیا آغاز کرنے والے تھے جس کا پہلا ایونٹ 30 اگست کو ہونا تھا۔
ڈبلیو ڈبلیو ای اور مداحوں نے ان کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں