190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا تحریری فیصلہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
اسلام آباد(صغیر چوہدری )190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا تحریری فیصلہ جاری ،جج ناصر جاوید رانا نے تحریری فیصلہ جاری کیا ،
تحریری فیصلے کے مطابق کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی ائی کرپشن اور کرپٹ پریکٹس کے مرتکب پائے گئے ہیں ۔
پانی پی ٹی ائی کو نیب ارڈیننس کی شک 10 اے کے تحت 14 سال سزا سنائی جاتی ہے ۔ بانی پی ٹی ائی کو 10 لاکھ جرمانے کی سزا بھی سنائی جاتی ہے ۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں چھ ماہ مزید قید کاٹنا ہوگی۔
بشری بی بی کو بانی پی ٹی آئی کی معاونت ،مدد اور غیر قانونی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی پر سات سال قید اور پانچ لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی جاتی ہے ۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں بشری بی بی کو مزید تین ماہ قید کاٹنا ہو گی ۔ فیصلے میں کہا گیا کہ بشری بی بی کو بھی نیب آرڈیننس کی شق 10 اے کے تحت سزا سنائی جاتی ہے ۔
القادر ٹرسٹ کی پراپرٹی اور یونیورسٹی وفاقی حکومت کی تحویل میں دیئے جانے کا حکم دیا جاتا ہے ۔ سپریٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کو بشری بی بی کو تحویل میں لینے کا حکم دیا جاتا ہے وکلا صفائی پراسیکوشن کے گواہوں اور شواہد کا دفاع نہیں کرسکے ۔ پراسیکوشن کا کیس ذیادہ تر دستاویزی شواہد پر مبنی تھا ۔پراسیکوشن نے کامیابی سے دونون ملزمان کے خلاف اپنا کیس ثابت کیا ۔ پراسیکوشن نے مستند اور معتبر شواہد پیش کیئے ۔ کیس کے تفتیشی افیسر پر طویل ترین جرح ہوئی ۔وکلا صفائی پراسیکوشن کے کیس کا دفاع کرنے میں ناکام رہے ۔ کیس کے نتیجہ پر پہنچنے کے بعد دوران ٹرائل بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی جانب سے دائر کردہ بریت کی درخواستیں بھی خارج کی جاتی ہیں ۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سنائی جاتی ہے بشری بی بی کو بانی پی ٹی ا
پڑھیں:
فیصلہ کرنا ہوگا قوم آئین کیلئے اٹھے گی یا نہیں، سلمان اکرم راجا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ کیا یہ قوم آئین کے لیے اٹھے گی یا نہیں؟
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے آج اہل خانہ کو ملاقات نہیں کرنے دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ فیصل ملک کے علاوہ 4 نام اڈیالہ حکام نے اپنی مرضی سے ڈالے، ملاقات کےلیے ناموں کے حوالے سے تحریک انصاف احتجاج کرے گی۔
سلمان اکرم راجا نے مزید کہا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے پر انتظامی لوگ عمل کرنے میں بےبس نظر آتے ہیں، اگر یہی صورتحال ہے تو پھر ہم آئین پر مبنی ریاست میں نہیں رہ رہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ آج اڈیالہ کے باہر پولیس اہلکاروں سے پوچھا کس کے حکم پر یہ ہو رہا ہے، ایسے نظام دیکھتے دیکھتے زمین بوس ہوجاتے ہیں۔
پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل نے یہ بھی کہا کہ فیصل ملک نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ عوام کی جیت ہوگی، ہمیں الیکشن مہم نہیں کرنے دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے سرحدوں کی حالت پر افسوس کا اظہار کیا، افغان مہاجرین کے ساتھ انسانی طریقہ اپنانا چاہیے تھا۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ وفاقی حکومت کی ناکامی ہے کہ کوئی سرحد محفوظ نہیں، بانی پی ٹی آئی نے تشویش کا اظہار کیا معیشت کا گلا گھونٹ دیا گیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں کم ترین سرمایہ کاری گزشتہ سال ہوئی، بانی نے کہا کہ نوجوانوں کا روزگار بند کر کے معیشت ٹھیک نہیں ہو سکتی۔
پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ بلوچستان کے حالات تب ٹھیک ہوں گے جب انہیں حق حکمرانی ملے گا، بانی پی ٹی آئی نے مائنز اینڈ منرل ایکٹ پر تشویش کا اظہار کیا۔