کراچی سے فتنہ الخوارج کا انتہائی مطلوب ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
کراچی:
رینجرز نے اتحاد ٹاؤن سے فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ملزم کے قبضے سے اسلحہ اورایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا، گرفتارملزم کا تعلق فتنہ الخوارج مفتی نورولی عرف ابوعاصم گروپ سے ہے، گرفتارملزم وزیرستان میں فتنہ الخوارج کی متعدد کارروائیوں میں شامل رہا۔
ملزم عبداللہ محسود کے قبضے سے اسلحہ اورایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا، ملزم جنوبی وزیرستان کے کمانڈرمحمد امیرمحسود کے گروپ میں شامل ہوا اوروزیرستان میں فتنہ الخوارج کی متعدد کارروائیوں میں شامل رہا۔ ملزم کمانڈر محمد امیرمحسود کے کہنے پر کرم ایجنسی میں مذہبی فسادات میں شامل رہا ہے۔
گرفتارملزم وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن شروع ہونے کے بعد ملزم اپنی فیملی کے ہمراہ ٹانک اوربعد ازاں کراچی ہزارہ کالونی بلدیہ ٹاؤن میں منتقل ہوا، گرفتارملزم کراچی سے متعدد باروزیرستان گیا اورفتنہ الخوارج کے ساتھ مل کرسہولت کاری کا کام کرتا رہا ہے۔
گرفتارملزم کا قریبی رشتہ دارکمانڈرعبداللہ شاہ فتنہ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہے اورافغانستان سے پاکستان کے اندرعسکری کارروائیاں کرنے کے لیے انتہائی متحرک رہا۔ فتنہ الخوارج کا ایک اورانتہائی مطلوب دہشتگرد شاہ ملوک عرف محب ملزم اللہ خان عرف عبداللہ محسود کا قریبی ساتھی ہے اوراس سے مسلسل رابطے میں تھا۔
گرفتارملزم دہشتگرد شاہ ملوک عرف محب کے لیے سہولت کاری کا کام سرانجام دے رہا تھا، دہشتگرد شاہ ملوک عرف محب 2024 میں تین مرتبہ دہشتگردانہ کارروائیوں کے عزائم کے لیے کراچی آچکا ہے اورابھی وزیرستان میں سیکیورٹی فوسز کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیوں میں متحرک ہے۔
گرفتارملزم اوراس کے ساتھی پاکستان بالخصوص کراچی میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث ہیں، گرفتار ملزم کو بمعہ اسلحہ وایمونیشن مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کارروائیوں میں انتہائی مطلوب فتنہ الخوارج وزیرستان میں کے لیے
پڑھیں:
ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت کی لاش برآمد، 2 مبینہ ملزم گرفتار
گھوٹکی (ویب ڈیسک) سندھ کے شہر گھوٹکی میں ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت کی گھر سے لاش ملی ہے جسے لوڈر رکشے پر ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ورثا نے شوہر پر قتل کا الزام لگا یا۔یہ بات صحافی خرم اقبال نے بتائی۔
ادھر نجی ٹی وی چینل سما ءکے مطابق ٹک ٹاکر کے بھائی نے الزام لگایا ہے کہ سمیرا کو مبینہ طور پر زہردے کر قتل کیا گیاہے۔
سندھ کے شہر گھوٹکی میں ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت کی گھر سے لاش برآمد، لاش کو لوڈر رکشے پر اسپتال منتقل کیا گیا، ورثا نے شوہر پر قتل کا الزام لگا دیا۔۔!! pic.twitter.com/Wh5k972B4B
— Khurram Iqbal (@khurram143) July 25, 2025
پولیس نے پولیس نے دو ملزمان علی راجپوت اور عدنان راجپوت کو گرفتار کرلیا ہے تاہم واقعے کاآخری اطلاعات تک مقدمہ درج نہ ہوسکالیکن ای سیکشن پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی۔