— فائل فوٹو

کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں رینجرز اور پولیس کی کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

رینجرز کے ترجمان کے مطابق فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے مطلوب ملزم عبداللّٰہ محسود کو گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے سال 2024، رینجرز اور پولیس کے سنگین جرائم کیخلاف 102 مشترکہ آپریشنز، 142 پروفائل ملزمان گرفتار

گرفتار ملزم سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

ملزم وزیرستان میں فتنہ الخوارج کی متعدد کارروائیوں میں شامل رہا ہے اور وہاں آپریشن شروع ہونے کے بعد کراچی شفٹ ہو گیا تھا۔

ترجمان رینجرز نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملزم اور اس کے ساتھی دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: فتنہ الخوارج

پڑھیں:

سیالکوٹ: موبائل چوری کے الزام میں نوجوان پر تشدد کی ویڈیو وائرل، مرکزی ملزم گرفتار

چوری کے الزام پر نوجوان پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے فتح گڑھ میں 3 ملزمان نے نوجوان پر موبائل چوری کا الزام لگاتے ہوئے اسے تشدد کا نشانہ بنایا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔پولیس نے بتایا کہ ویڈیو وائرل ہونے کےبعد پولیس کی مدعیت میں 3 ملزمان کے خلاف اغوا اور تشدد کا مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ پولیس دیگر 2 ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 2 ملزمان گرفتار
  • لاہور؛ ساتھیوں کے ہمراہ پیشی پر آئے شہریوں کو قتل کرنی والی خاتون گرفتار
  • سیالکوٹ: موبائل چوری کے الزام میں نوجوان پر تشدد کی ویڈیو وائرل، مرکزی ملزم گرفتار
  • سوات میں فتنہ الخوارج کے خلاف ریلیاں
  • ایف آئی اے کی شہید بےنظیرآباد سرکل میں کارروائی، کرپشن میں ملوث موٹروے پولیس اہلکار گرفتار
  • راولپنڈی میں انسانی اعضا نکال کر فروخت کرنے والا گروہ گرفتار، متاثرہ شخص بازیاب
  • سوات میں فتنہ الخوارج کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں ریلیاں
  • سوات کے مختلف علاقوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں ریلیاں
  • سینئروکیل خواجہ شمس الاسلام کا قاتل کہاں؟ پولیس کی دوڑیں لگ گئیں
  • لاہور: ڈیفنس سی میں بااثر شخص کی مزدوروں پر تشدد کی ویڈیو وائرل، ملزم گرفتار