احسن اقبال نے بانی پی ٹی آئی کو سرٹیفائیڈ کرپٹ سیاستدان قرار دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے بانی پی ٹی آئی کو سرٹیفائیڈ کرپٹ سیاستدان قرار دیدیا۔
پریس کانفرنس کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ رقم سرکاری خزانے میں جمع نہیں کرائی گئی، برطانوی اخبار نے بانی پی ٹی آئی کی کرپشن عیاں کی۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے برطانوی اخبار کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی کیونکہ الزام درست ہے، برطانوی عدالت سے بھی بانی پی ٹی آئی کو کرپشن کی سزا مل جائے گی۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ملک کو دھوکا دے کر عمران خان نے اقتدار لیا، بانی پی ٹی آئی سرٹیفائیڈ کرپٹ سیاستدان ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے عدالت میں کرپشن کیس کو چیلنج کیا اور بری ہوئے، پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سرکاری ڈاکا ڈالا گیا ہے۔
احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری کا دفاع کررہی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی احسن اقبال نے
پڑھیں:
پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کے وارنٹ گرفتاری جاری، بانی پی ٹی آئی بھی طلب
لاہور (نیوز ڈیسک) کینٹ کچہری لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اور بانی پی ٹی آئی کو طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کینٹ کچہری لاہور نے بانی پاکستان تحریک انصاف کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر مبینہ حملے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ سہیل رفیق نے کی، عدالت نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شبلی فراز کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے اور انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو 30 جولائی کو طلب کر لیا اور سمن نوٹس اڈیالہ جیل حکام کے نام جاری کر دیے۔
عدالت نے واضح کیا کہ ملزمان کی عدالت میں حاضری ضروری ہے بعد ازاں کیس کی مزید سماعت 30 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔
یاد رہے کہ تھانہ ریس کورس پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں پرمقدمہ درج کر رکھا ہے ، جس میں الزام ہے کہ انہوں نے اسلام آباد پولیس پر حملے میں کردار ادا کیا۔
گذشتہ روز پولیس نے رہنما پاکستان تحریک انصاف محمد راجہ بشارت کو گرفتار کرلیا تھا، وہ راولپنڈی الیکشن ٹریبیونل میں این اے 55 کے کیس کی تاریخ پر آئے تھے۔
بعد ازاں ضمانتی دستاویز کی تصدیق کے بعد راولپنڈی پولیس نے پی ٹی آئی رہنما چھوڑ دیا تھا۔
Post Views: 5