سی ایم جی ’’2025 اسپرنگ فیسٹیول گالا‘‘کی تیسری ریہرسل کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
سی ایم جی ’’2025 اسپرنگ فیسٹیول گالا‘‘کی تیسری ریہرسل کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کے “2025 اسپرنگ فیسٹیول گالا” کی تیسری ریہرسل کا انعقاد کیا گیا۔ شہر چھونگ چھینگ، وو ہان، لہاسا اور ووشی میں چار ضمنی مقامات نے پہلی بار بیجنگ میں واقع مرکزی مقام کے ساتھ ریہرسل مکمل کی۔
تیسری ریہرسل میں گیت ، رقص، جادو، مارشل آرٹس اور تخلیقی انضمام سمیت دیگر پروگراموں کو جدید انداز میں پیش کیا گیا۔
آنے والے دنوں میں سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا ٹیم ہر سگمنٹ اور دیگر پروڈکشن میں مزید نکھار لانے کی کوشش کرے گی ، اور اندرون اور بیرون ملک ناظرین کو چینی نئے سال کی ایو پر محبت اور دلکشی سے بھرپور ثقافتی عشائیہ پیش کرے گی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: تیسری ریہرسل
پڑھیں:
2025 عالمی مصنوعی ذہانت کانفرنس کا شنگھائی میں آغاز
بیجنگ :چین کے شہر شنگھائی میں “ذہین دور میں مل کر کام کرنا” کے تھیم پر مبنی 2025 کی عالمی مصنوعی ذہانت کانفرنس کا آغاز ہوا ۔ اس کانفرنس میں پہلی بار “تعلیمی کامیابیوں، سافٹ اینڈ ہارڈ اسکلز کے امتزاج اور عالمی حکمرانی” کی تین بنیادی پہلووں پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔ 800 سے زائد کاروباری ادارے اس کانفرنس میں شریک ہیں اور 3ہزارسے زائد جدید مصنوعات اور “ورلڈ پریمیئر” اور “چینی پریمیئر ” کی 100 سے زائد نئی مصنوعات کی نمائش بھی کی جا رہی ہے، جو اب تک کا سب سے بڑا پیمانہ ہے۔ گزشتہ سال کی نمائش میں صرف 18 روبوٹ کمپنیوں نے حصہ لیا تھا لیکن اس سال 80 سے زائد ہیومن ائیڈ روبورٹ کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔اس کانفرنس میں دنیا بھر سے 1200 سے زائد نمایاں شخصیات شرکت کر رہی ہیں، جن میں 12 ٹورنگ ایوارڈ اور نوبل انعام یافتہ افراد بھی شامل ہیں ، اس طرح اس کانفرنس کے ذریعے مصنوعی ذہانت کے تعلیمی بحث و مباحثے کو ایک نئی بلندی تک پہنچایا جا رہا ہے۔موجودہ کانفرنس کے دوران متعدد فورمز اور ایکسچینج میٹنگز بھی منعقد ہوں گی، اور 30 سے زائد ممالک اور خطوں کے 1200 سے زائد مہمانوں کی جانب سے تبادلہ خیال کر کے عالمی مصنوعی ذہانت کی ترقی کا خاکہ تیار کیا جائے گا۔
***