خواجہ سلمان رفیق کی بادشاہی مسجد میں سالانہ اتحاد امت کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2025ء)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے بادشاہی مسجد میں منعقدہ 22 ویں سالانہ اتحاد امت کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر سیکرٹری محکمہ اوقاف سید طاہر رضا بخاری، خطیب بادشاہی مسجد مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران اور علماء کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اتحاد امت کانفرنس میں مولانا عبدالقادر آزاد کی قیام امن کیلئے خدمات کو سراہا گیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ مولانا عبدالقادر آزاد نے اتحاد بین المسلمین کیلئے اپنی تاریخی خدمات سر انجام دی ہیں۔ علماء کرام کو بہت عزت کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا ہے۔(جاری ہے)
اللہ پاک نے ہمیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا امتی بنا کر ہم پر احسان عظیم کیا ہے۔
خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پاکستان میں قیام امن کیلئے فوج، پولیس، رینجرز و قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات کو سراہتے ہیں۔ ہم پر پاکستان کی مٹی کا قرض ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویڑن کے مطابق عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔ صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے اتحاد امت کانفرنس کے انعقاد پر مولانا عبدالخبیر آزاد کو مبارکباد دی۔سیکرٹری محکمہ اوقاف سید طاہر رضا بخاری نے کہاکہ آج یہاں مولانا سید عبدالقادر آزاد کی خدمات کو سراہنے کیلئے سب اکٹھے ہوئے ہیں۔ خطیب بادشاہی مسجد لاہور مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے کہاکہ ہم آج سب فلسطین کے مسلمانوں پر ظلم کی شدید مذمت کر رہے ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے خواجہ سلمان رفیق نے اتحاد امت کانفرنس بادشاہی مسجد نے کہاکہ
پڑھیں:
مسلم ممالک کو نیٹو طرز کا اتحاد بنانا چاہیے، خواجہ آصف نے تجویز دیدی
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مسلم دنیا کو نیٹو طرز کا اتحاد بنانا چاہیے، مسلمان ممالک کو سمجھنا چاہیے کہ دوست کون ہے اور دشمن کون، قطر پر اسرائیلی حملہ امریکا کی مرضی سے ہوا۔
نجی ٹی وی سے گفگتو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حماس کی قیادت بھی امریکا کی مرضی سے قطر میں موجود تھی جب وہاں پر حملہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: موجودہ حالات میں مسلم امہ کا اتحاد اور مشترکہ اقدامات ناگزیر ہیں، اسحاق ڈار
وزیر دفاع نے واضح کیا کہ یہ ایک بڑا واقعہ ہے اور اس کے اثرات ظاہر ہونے میں کچھ وقت لگے گا، لیکن یقینی طور پر کوئی نہ کوئی ردعمل سامنے آئے گا۔
وزیر دفاع نے مزید کہاکہ شام میں بھی موجودہ حکومت امریکا کی حمایت سے برسر اقتدار آئی ہے اور اسرائیل اس پر بھی حملے کرنے سے باز نہیں آ رہا۔
انہوں نے مسلم ممالک پر زور دیا کہ وہ صورتحال کو سمجھیں اور اپنے دوست نما دشمن کی شناخت کریں۔
خواجہ آصف نے اسامہ بن لادن کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھی امریکی پراڈکٹ تھے اور سوڈان سے انہیں سی آئی اے کے ڈائریکٹر نے لایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: مسلمانوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت، ایران پر اسرائیلی حملہ قابل مذمت ہے، ترک صدر کا او آئی سی اجلاس سے خطاب
وزیر دفاع نے مزید کہاکہ امریکا اور مغرب میں موجود عوامی رائے اسرائیل کے لیے خطرناک ہورہی ہے اور عالمی سطح پر اسرائیل کے خلاف جذبات شدت اختیار کررہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسرائیلی حملہ تجویز دے دی خواجہ آصف مسلمان ممالک نیٹو طرز اتحاد وی نیوز