کچھ لوگوں کی کوشش ہے پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں دراڑ پڑے، بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
چیئرمین پی ٹی آئی نے رانا ثنااللہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پریس کانفرنس سے مایوسی ہوئی، ہم صرف جوڈیشل کمیشن اور رہائی مانگ رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کی کوشش ہے کہ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں دراڑ پڑے اور خلیج ہو۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ساتھ آرمی چیف سے پشاور میں ملاقات ہوئی جو صرف امن و امان کے حوالے سے تھی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کی کوشش ہے پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں دراڑ پڑے اور خلیج ہو۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے رانا ثنااللہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پریس کانفرنس سے مایوسی ہوئی، ہم صرف جوڈیشل کمیشن اور رہائی مانگ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات فرنٹ ڈور سے ہوں یا بیک ڈور سے، یہ کامیاب ہونے چاہئیں، سال 2025ء تبدیلی کا سال ہے بانی پی ٹی آئی اس سال باہر آجائیں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کی پریس کانفرنس پی ٹی ا ئی کہا کہ
پڑھیں:
ہائیکورٹ سے عمران خان و بشریٰ بی بی کے کیسز میرٹ پر سننے کی استدعا کرینگے: بیرسٹر گوہر
---فائل فوٹوچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اسلام آباد ہائی کورٹ سے استدعا کرے گی کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے کیسز میرٹ پر سنے جائیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چند وکیل اسلام آباد ہائی کورٹ جائیں گے اور یادداشت پیش کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے استدعا کی جائے گی کہ بانی سے ملاقات کو یقینی بنائیں۔
بانی پی ٹی آئی کے خط میں الیکشن فراڈ کے ذریعے اقلیت کو اکثریت پر ترجیح دینے کا معاملہ اٹھایا ہے۔
بیرسٹر گوہر کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج پاکستان تحریکِ انصاف کے پارلیمنٹرین نے پارلیمنٹ سے اسلام آباد ہائی کورٹ تک واک کی، واک کا مقصد تھا کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے کیسز کو میرٹ پر لگایا جائے۔