کراچی میں ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا بڑا اسکینڈل سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
عاجز جمالی: کراچی میں ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا ایک بڑا اسکینڈل سامنے آیا ہے، ایم ڈی اے کے پاس زمین ہے ہی نہیں ساڑھے 49 ہزار پلاٹ قرعہ اندازی کے ذریعے شہریوں کو الاٹ کر دیئے۔
آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ایم ڈی اے کی 9900 ایکڑ اراضی پر مختلف سرکاری اداروں کا قبضہ ہے،ایم ڈی اے کے 9900 ایکڑ اراضی پر سرکاری اداروں کا قبضہ، ایم ڈی اے نے 23166 ایکڑ اراضی نیلام کے ذریعے عوام کو الاٹ کردی۔
حماس کے پہلے 33 یرغمالیوں کی رہائی کا شیڈول
9900ایکڑ اراضی ایم ڈی اے کے پاس موجود ہی نہیں ہے،ایم ڈی اے نے 1 لاکھ 53 ہزار 585 ایکڑ زمین الاٹ کی۔
آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی سال 2023.
بورڈ آف ریونیو کو صرف 10 فیصد رقم ادا کی گئی،اپریل 2023 میں تفصیلات طلب کی گئیں ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا۔
آڈیٹر جنرل نے معاملے کی تحقیقات کرانے کا کہہ دیا، رپورٹ سندھ اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کو ارسال کردی گئی۔
جہلم کے جنگل میں آگ، فائر بریگیڈ گاڑیاں پہنچنا نا ممکن
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ایکڑ اراضی ایم ڈی اے
پڑھیں:
کراچی کے پارک میں سیکڑوں مردہ کوؤں کی ویڈیو، اصل ماجرا سامنے آگیا
— تصاویر بشکریہ سوشل میڈیاپاکستانی گلوکار، موسیقار اور نغمہ نگار بلال مقصود نے کراچی کے علاقے ڈیفنس کے میجر خالد شہید پارک میں مردہ کوؤں کی مبینہ تصاویر و ویڈیوز شیئر کردیں۔
انہوں نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مردہ چیل کوؤں کی تصاویر و ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند دنوں سے میجر خالد شہید پارک میں روزانہ کی بنیاد پر 2 سے 3 مردہ کوّے دیکھ رہا ہوں، لیکن آج ناقابلِ یقین تھا۔
گلوکار کا کہنا ہے کہ آج پارک میں تقریباً 50 سے 60 مردہ کوّے نظر آئے، جن میں سے کچھ بمشکل زندہ تھے۔ اس کے علاوہ 2 بڑے مردہ عقاب بھی دکھائی دیے۔
انہوں نے سی بی سی کلفٹن اور ڈبلیو ایف پارک کی توجہ اس جانب مبذول کرواتے ہوئے اس واقعے کا نوٹس لینے کی درخواست کی اور اس پر افسوس کا بھی اظہار کیا۔
اس حوالے سے ترجمان ہارٹی کلچر سوسائٹی رفیع الحق نے کہا کہ کوے اور چیلیں زیادہ تر کچرے سے خوراک حاصل کرتے ہیں، ہوسکتا ہے پرندے کچرے سے زہر خورانی کا شکار ہوئے ہوں۔
محکمۂ جنگلی حیات سندھ کے عملے نے بھی پارک کا دورہ کیا، تاہم انہیں کچرا کنڈیاں صاف ہونے کی وجہ سے کوئی ثبوت نہیں مل سکا اور نہ ہی پارک میں مردہ چیل اور کوے نظر آئے۔