سندھ حکومت کا کراچی میں جدید میڈیا یونیورسٹی قائم کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
کراچی:
سندھ حکومت نے کراچی میں جدید میڈیا یونیورسٹی قائم کرنے کا اعلان کردیا۔
ترجمان سندھ حکومت مصطفیٰ عبداللہ بلوچ کا کہنا ہے کہ تاریخ اور ثقافتی ورثے کے فروغ کے لئے میڈیا یونیورسٹی بنائی جائے گی۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر میڈیا یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔
ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کو منصوبے کے آغاز کی ہدایت دی ہے، میڈیا یونیورسٹی کے ذریعے سندھ کی تاریخی و ثقافتی میراث کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے گا۔
مصطفیٰ عبداللہ بلوچ نے کہا کہ سندھ حکومت کا میڈیا تعلیم، تحقیق اور جدت کے فروغ کے لیے عالمی معیار کا ادارہ بنائے گی، سندھ حکومت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کئے منصوبے مکمل کیے ہیں۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا یونیورسٹی عوامی و نجی شراکت داری کے تحت قائم کی جائے گی جو سندھ کے عوام کے لیے ترقی، تخلیق اور ثقافتی فخر کا نیا مرکز ہوگی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میڈیا یونیورسٹی سندھ حکومت
پڑھیں:
امریکا نے فلسطین کو تسلیم کرنے کے عالمی فیصلوں کو ’نمائشی‘ قرار دے دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن: امریکا نے برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا اور حال ہی میں پرتگال سمیت کئی مغربی ممالک کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلانات کو ’نمائشی اقدامات‘ قرار دیا ہے۔ واشنگٹن کے مطابق یہ اعلانات خطے میں حقیقی امن کی ضمانت نہیں بن سکتے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ واشنگٹن کی اولین ترجیحات میں ’’سنجیدہ سفارت کاری‘‘ کے ذریعے مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن قائم کرنا، اسرائیل کی سلامتی کو یقینی بنانا اور یرغمال بنائے گئے افراد کی رہائی شامل ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ خطے میں دیرپا امن و ترقی صرف اس صورت ممکن ہے جب حماس کو اس عمل کا حصہ نہ بنایا جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا نے باضابطہ طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد پرتگال نے بھی اسی مؤقف کو اپنایا۔ بین الاقوامی ذرائع کے مطابق آنے والے دنوں میں مزید ممالک بھی اس فہرست میں شامل ہوسکتے ہیں، جس سے فلسطین کے حق میں سفارتی حمایت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
اُدھر اسرائیل نے ان تمام فیصلوں کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ صہیونی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اپنے حالیہ بیان میں دوٹوک الفاظ میں کہا کہ کوئی فلسطینی ریاست قائم نہیں ہوگی اور اس کے برعکس مغربی کنارے میں یہودی آبادکاری کے منصوبے بدستور جاری رہیں گے۔