پاکستان ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ انیشی ایٹو اپنانے والا پہلا ملک ہے: وزیرِ اعظم
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
وزیرإعظم شہباز شریف---فائل فوٹو
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان کے ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کا حصہ بننے کا خیر مقدم کیا ہے۔
جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ انیشی ایٹو اپنانے والا پہلا ملک ہے، پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل ایف ڈی آئی پراجیکٹ ڈیجیٹل ترقی کے فروغ کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ منصوبہ ان شعبوں پر توجہ مرکوز کرے گا جو براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری کے لیے ترغیب کا باعث بن سکتے ہیں۔
98 کروڑ ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی، اسٹیٹ بینک
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملک میں دسمبر 2024 میں 16.98 کروڑ ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی۔
وزیرِ اعظم کا مزید کہنا ہے کہ ملک میں سرمایہ کار دوست ماحول کی فراہمی کی جانب یہ ایک انتہائی اہم سنگِ میل ہے، پاکستان جامع ڈیجیٹل معیشت کی طرف گامزن ہے۔
شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ یہ اقدام معاشی ترقی کو فروغ دینے کے لیے حکومتِ پاکستان کے عزم کا عکاس ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شہباز شریف
پڑھیں:
مالدیپ نئی نسل کیلئے تمباکو نوشی پر مکمل پابندی لگانے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا
مالدیپ نے تمباکو نوشی کے خلاف ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے نئی نسل کے لیے تمباکو کے استعمال پر مستقل پابندی نافذ کر دی، یوں وہ دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جس نے آئندہ نسلوں کے لیے سگریٹ نوشی کو قانونی طور پر ممنوع قرار دیا ہے۔
مالدیپ کی وزارتِ صحت کے مطابق نئے قانون کے تحت یکم جنوری 2007 کے بعد پیدا ہونے والے افراد پر زندگی بھر تمباکو مصنوعات کی خرید و فروخت اور استعمال مکمل طور پر ممنوع ہوگا۔
یہ قانون صدر محمد معیزو نے مئی میں منظور کیا تھا، جس کا مقصد تمباکو سے پاک نسل کی تشکیل اور عوامی صحت کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
وزارتِ صحت کے بیان میں کہا گیا کہ یہ پابندی ایک جرات مندانہ اقدام ہے تاکہ نوجوان شہری تمباکو کے مہلک اثرات سے محفوظ رہ سکیں۔
حکام کے مطابق یہ پالیسی عالمی ادارۂ صحت (WHO) کے فریم ورک کنونشن آن ٹوبیکو کنٹرول کے اصولوں کے عین مطابق ہے۔