عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتیں گر گئیں
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں 3 روز تک جاری رہنے والے اضافے کے بعد ہفتے کے روز سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 2 ڈالر کمی ہوئی، جس کے بعد یہ 2703 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
مقامی صرافہ بازار میں بھی سونے کی قیمت میں گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔ 24 قیراط فی تولہ سونا 200 روپے کی کمی سے 282400 روپے کا ہو گیا، جبکہ فی 10 گرام سونا 170 روپے کی کمی کے ساتھ 242112 روپے پر آ گیا۔
چاندی کی قیمتیں بھی کم ہوئیں۔ فی تولہ چاندی 24 روپے کم ہو کر 3381 روپے پر پہنچ گئی، اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 21 روپے کی کمی کے بعد 2898 روپے ہو گئی۔
ماہرین کے مطابق، عالمی مارکیٹ میں ہونے والی معمولی گراوٹ کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں بھی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: مارکیٹ میں چاندی کی
پڑھیں:
سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ آج ایک بار پھر سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 1300 روپے اضافے کے بعد 423,862 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 1115 روپے اضافے کے بعد363,393 روپے کا ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 333,122 روپے ہو گئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 13 ڈالر اضافے کے بعد 4,015 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ فی تولہ سونا