دنیا کا ایسا ملک جس کے ایک قصبے میں’’مرنا ‘‘ غیرقانونی قرار
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
لانگیئربین: ایک نہ ایک دن سب نے ہی مرنا ہے لیکن ایک ملک کا قصبہ ایسا بھی ہے جہاں مرنے کو ہی غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ناروے کے ایک قصبے لانگیئربین میں صرف مرنے کو ہی غیر قانونی قرار نہیں دیا بلکہ جو بزرگ شہری ہیں ان کی بھی رہائش پر پابندی ہے، لانگیئربین میں اس عجیب و غریب قانون کی وجہ بھی بتائی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس قصبے میں 2 ہزار کے قریب افراد مقیم ہیں یہاں قبرستان بھی موجود ہے لیکن مردوں کو دفنانے کی اجازت نہیں ہے، دراصل یہ غیرمعمولی قانون بہت اچھی وجہ سے نافذ ہے، اس قانون کو سمجھنے کیلئے ہمیں لانگیئربین ٹاؤن کے بارے میں جاننے کی ضرورت ہے۔قصبہ زمین کے سرد ترین مقامات میں سے ایک ہے اور سردی کی شدت منفی 46.
لانگیئربین ٹاؤن میں مرنے والے افراد کو دفنانے کیلئے زمین کھودنے میں مشکل پیش آتی ہے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ مردہ افراد کی باڈی ڈی کمپوز نہیں ہوتی اور اس سے مختلف قسم کی بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہوتا ہے۔
ادھر صدیوں پرانے وائرس اور بیکٹریاں بالکل درست حالت میں پائے گئے لہٰذا اگر کوئی شخص کسی بیماری سے مر جاتا ہے تو اس کا جسم اسی حالت میں رہے گا اور اس سے بیماریاں پھیلیں گی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
دہشتگردی صرف پاکستان کا نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے: عطا تارڑ
ویب ڈیسک :وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ دہشتگردی صرف پاکستان کا نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے تدارک کیلئے غیر معمولی اقدامات کئے ہیں، ہم واحد ملک ہیں جہاں سکولوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، دہشتگردوں کا کوئی مذہب، رنگ اور نسل نہیں ہوتی، پاکستان دنیا کیلئے دہشتگردی کے خلاف ایک شیلڈ ہے۔
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا
عطا تارڑ نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف نیا اقدام، پیغام امن کا اعلان کر رہا ہوں، بلوچستان میں حالیہ افسوسناک واقعہ رونما ہوا ہے، بلوچستان میں دہشتگردی اور پُرتشدد انتہا پسندی کا واقعہ ہوا ہے۔