Express News:
2025-07-26@19:47:35 GMT

امیتابھ کی صحت اور تندرستی کا راز کیا ہے؟ جانیے

اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کی عمر 82 سال ہے مگر وہ اس کے باوجود بھی صحت مند نظر آتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نہ صرف اپنی اداکاری بلکہ اپنی زبردست توانائی اور صحت مند طرزِ زندگی کے لیے بھی مشہور ہیں۔

82 سال کی عمر میں بھی ان کی فٹنس اور عزم سب کیلیے ایک مثال ہے۔ اگرچہ انہوں نے اپنی زندگی میں ٹی بی جیسی سنگین بیماریوں کا سامنا کیا، لیکن ان کے منظم اور صحت مند طرزِ زندگی نے انہیں آج بھی مضبوط اور متحرک رکھا ہوا ہے۔

ورک آؤٹ روٹین: امیتابھ بچن کا عزم

امیتابھ بچن کے فٹنس ٹرینر ورندا مہتا نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ بگ بی اپنی صحت کے حوالے سے بہت زیادہ فکر مند رہتے ہیں اور وہ روزانہ خاص طور پر ورزش کیلیے وقت نکالتے ہیں۔

ورندا کے مطابق امیتابھ زیادہ تر سانس بہتر بنانے کے حوالے سے ورزش کرتے ہیں اور وہ آغاز بھی اسی سے کرتے ہیں جبکہ اُن کی ذہانت کمال ہے اور اسی وجہ سے سب انہیں بادشاہ کہتے ہیں۔ 

ایک اور فٹنس کوچ شیوہام نے بھی ان کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا، "کئی بار ہمیں انہیں روکنا پڑتا ہے کہ 'ابھی ورزش نہ کریں، یہ آپ کے لیے موزوں نہیں ہے، لیکن وہ وقت نکالتے ہیں، چاہے صبح ہو، دوپہر ہو، شام ہو، یا میٹنگز کے درمیان ہو، کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ یہ اہم ہے۔"

امیتابھ بچن کی غذا نظم و ضبط اور غذائی تنوع پر مبنی ہے۔ اپنے ایک بلاگ پوسٹ میں انہوں نے شیئر کیا کہ وہ دن کا آغاز تلسی کے پتوں سے کرتے ہیں، جس کے بعد ان کا ناشتہ پروٹین شیک، بادام، دلیہ، یا ناریل پانی پر مشتمل ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ، وہ آملہ جوس اور کھجور کو بھی اپنی غذا کا حصہ بناتے ہیں۔

اپنی خوراک کے بارے میں بات کرتے ہوئے، امیتابھ بچن نے کہا کہ "جوانی میں میں بہت کچھ کھا لیا تھا، لیکن اب میں نے نان ویج ڈشز، مٹھائیاں، چاول سب چھوڑ چکا ہوں‘۔

امیتابھ نے میٹھے سے پرہیز اور چینی کے استعمال کو محدود کرنے کو اپنی فٹنس کا اہم راز قرار دیا، جس سے وہ موٹاپے اور دیگر بیماریوں کے خطرے سے بچ سکتے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: امیتابھ بچن

پڑھیں:

فٹبال ناروے کپ 2025 میں شرکت کے لیے پاکستان سے دو ٹیمیں روانہ

عالمی سطح پر ہونے والےسب سے بڑے یوتھ فٹبال ناروے کپ 2025 میں شرکت کے لیے پاکستان سے دو ٹیمیں اپنی منزل کی جانب روآنہ ہوگئیں،تیسری ٹیم ہنوز ویزے کی منتظر ہے۔

26 جولائی سے 2 اگست تک ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں شیڈول ناروے کپ میں 30 سے زائد ممالک کی 2 ہزار سے زائد ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

دنیا بھرمیں فلاحی سرگرمیوں کے حوالے سے معروف مسلم ہینڈز کے تحت اسٹریٹ چائلڈ ٹیم انڈر17 بوئز ایونٹ میں شرکت کے لیےاسلام آباد سے اوسلو روآنہ ہوگئی۔

گزشتہ سال بوائزانڈر 15 ایونٹ کی رنراپ ٹیم بیٹر فیوچر پاکستان فٹبال کلب بوائز انڈر 15 مقابلوں میں شرکت کے لیے شہر قائد سے اپنی منزل کی جانب روآنہ ہوئی۔

کراچی سے دوسری ٹیم لیاری فٹبال اکیڈمی ویزوں کے اجرا کی منتظر ہے۔ سندھ حکومت نے ناروے کپ کے لیے اکیڈمی کو 1 کروڑ 83 لاکھ روپے کا اسپانسرشپ کا چیک فراہم کیا ہے۔

ناروے کپ کے مقابلے 90 میدانوں میں ہوں گے۔ ناروے کے بچوں اور نوجوانوں کی بہبود کے لیے سرکرداں سو سے زائد تنظیموں کی انجمن نیشنل کونسل آف نارویجن چلڈرن اینڈ یوتھ آرگنائزیشن کے تحت ہونے والے ٹورنامنٹ میں دنیا بھر سے ٹیمیں اپنی مدد آپ کے تحت شرکت کرتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • یہ غلط ہو رہا ہے
  • چُن چُن کر سزائیں دی جا رہی ہیں، کوئی تو ہے جو خوفزدہ ہے، علیمہ خان
  • آج کا دن کیسا رہے گا؟
  • اک چادر میلی سی
  • ایک بھیانک جنگ کا سامنا
  • کمالیت پسندی: خوبی، خامی یا ایک نفسیاتی مرض!
  • شہید صوبیدار لیاقت علی کی چوتھی برسی پر عقیدت کے پھول
  • عائزہ خان کے نیدرلینڈز میں سیر سپاٹے، دلکش تصاویر وائرل
  • نبی کریم ﷺ کی روشن تعلیمات
  • فٹبال ناروے کپ 2025 میں شرکت کے لیے پاکستان سے دو ٹیمیں روانہ