پی ٹی آئی کے سپورٹر گلفام حسین کیانی کو سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے گرفتار کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
لندن میں سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونیوالے پی ٹی آئی کے سپورٹر نے شریف برادران کو لندن کی سڑکوں پر گھسیٹنے کا اعلان کیا تھا۔ مسلم لیگ نون برطانیہ کے راہنما نے شواہد اکٹھے کرکے پولیس کو جمع کروائے۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کے سپورٹر گلفام حسین کیانی کو سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے وزیراعظم شہباز شریف، سابق وزیراعظم نواز شریف اور فیملی کے دیگر افراد کو جان سے مارنے کی دھمکیوں کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ گلفام حسین نے شریف برادران کو قتل کرنے اور ان کے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ گلفام حسین نے مختلف لائیو ویڈیوز میں ایون فیلڈ اور شہباز شریف کے فلیٹ کے دروازوں پر پتھر پھینکے اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں۔ گرفتار ہونیوالے گلفام حسین نے شہباز شریف اور نواز شریف کو لندن کی سڑکوں پر گھسیٹنے کا اعلان کیا، مسلم لیگ نون برطانیہ کے راہنما خرم بٹ نے شواہد اکٹھے کرکے پولیس کو جمع کروائے۔
پولیس نے شواہد کی بنیاد پر گلفام کیانی کو گرفتار کیا، پولیس کی طرف سے نام ظاہر کیے بغیر گرفتاری کی تصدیق کر دی گئی۔ خرم بٹ نے کہا کہ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ میری شکایت پر یہ گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ میں نے پولیس کو بتایا تھا کہ گلفام شریف فیملی کے ممبرز کو جان سے مارنا چاہتا ہے۔ نون لیگی راہنما خرم بٹ نے کہا کہ میری شکایت پر پولیس اس معاملہ کو کئی ماہ سے دیکھ رہی تھی۔ گلفام حسین کے ذرائع کے مطابق گلفام حسین کا فون اس وقت بند ہے، ان سے رابطہ نہیں ہو رہا، ذرائع کا کہنا ہے کہ گلفام حسین نے کبھی قانون ہاتھ میں نہیں لیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پولیس نے
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے دو روزہ دورے پر انقرہ پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے دو روزہ دورے پر انقرہ پہنچ گئے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف انقرہ پہنچے۔
انقرہ کے ہوائی اڈے پر ترکیہ کے وزیر دفاع نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا جبکہ اس موقع پر ڈپٹی گورنر انقرہ، پاکستان ترکیہ کلچرل ایسوسی ایشن کے صدر برہان قایاترک بھی موجود تھے۔
پاکستان کے ترکیہ میں سفیر یوسف جنید، ترکیہ کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے جبکہ دونوں رہنما مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔
اپنے دورے میں وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے سرمایہ کاروں اور کاروباری وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور معان خصوصی طارق فاطمی وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ ہیں۔