کراچی: مبینہ مقابلوں کے دوران 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
بوٹ بیسن اور گلشن معمار پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
بوٹ بیسن اور گلشن معمار پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق بوٹ بیسن پولیس نے کلفٹن توحید کمرشل ایریا اسٹریٹ 13 کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ڈکیت کی شناخت 26 سالہ لقمان کے نام سے کی گئی ہے جس سے اسلحہ برآمد ہوا ہے جبکہ گلشن معمار پولیس نے سیلفیا سوسائٹی کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زوہیب کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ڈکیت سے اسلحہ، گولیاں، چھینا گیا موبائل فون، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔
پولیس نے زخمی ڈکیت کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس دونوں ڈاکوؤں کا کرمنل ریکارڈ چیک کر رہی ہے ۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
تھانہ گلبرگ پولیس کی کارروائیاں، جرائم میں ملوث 7 ملزمان گرفتار
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) کینٹ سرکل کے تھانہ گلبرگ پولیس نے نوتھیہ قدیم گلستان کالونی اور النور سٹریٹ میں کارروائیوں کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات و شراب برآمد کر لی ۔(جاری ہے)
ترجمان کیپٹل سٹی پولیس کے مطابق کارروائیوں کے دوران ملزمان رحیم عباس عرف کاکے ، عثمان، اسلام گل، نعیم خان، شاہ سعود، پاسکل خان اور آئزک کو گرفتار کر کے 1410 گرام آئس، 3260 گرام چرس اور 50 لیٹر شراب برآمد کرلی گئی۔
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے آئس، چرس اور شراب کی خرید و فروخت کے ساتھ ساتھ گھروں میں شراب تیار کرکے پشاور کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرنے کا اعتراف کر لیا۔ ملزمان نے اپنے نیٹ ورک میں شامل دیگر ساتھیوں کی نشاندہی بھی کی جن کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔