لندن :شریف بردارن کو قتل کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
لندن (صباح نیوز) لندن میں اسکاٹ لینڈ پولیس نے وزیراعظم شہبازشریف اور سابق وزیر اعظم سربراہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نوازشریف کو قتل کی دھمکیاں دینے والے پی ٹی آئی کے سپورٹر گلفام حسین کیانی کو لندن میں اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے گرفتار کرلیا۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ ذرائع نے گلفام حسین کی گرفتاری کی تصدیق بھی کردی۔ خیال رہے کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے 4دن قبل گلفام حسین کے وارنٹ جاری کیے تھے۔ گلفام کو وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف کو قتل کی دھمکیوں کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ ملزم گلفام ٹک ٹاک بنا کر شریف برادران کو قتل کی دھمکی دیتا تھا، ملزم کی جانب سے ٹک ٹاک اکائونٹ پر ایون فیلڈ پر پتھرائو کی بھی وڈیو ڈالی گئی تھی۔ (ن) لیگ برطانیہ کے رہنما خرم بٹ نے گلفام حسین کی وڈیوز برطانوی پولیس کو دی تھیں۔ پولیس نے گلفام کیانی کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ ایون فیلڈ گیٹ پر لاتیں مار رہے تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسکاٹ لینڈ کو قتل کی
پڑھیں:
اسلام آباد ـ:پولیس اہلکاروں پرتشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-08-10
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد اور ہلڑ بازی کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گزشتہ رات آئی 8 مرکز میں پیش آیا۔ جہاں نوجوان نے آئی 8 مرکز میں ہلڑ بازی کی اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔ ملزم کی پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور گالم گلوچ کی وڈیو بھی سامنے آئی تھی۔ وڈیو میں ملزم کو پولیس اہلکاروں سے جھگڑتے اور گالم گلوچ کرتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ بعد ازاں وہ اپنی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوتا بھی نظر آ رہا ہے۔