Jasarat News:
2025-11-03@16:37:14 GMT

قلم کے مدد سے لوگوں تک اپنے خیالات پہنچائے جا سکتے ہیں

اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT

قلم کے مدد سے لوگوں تک اپنے خیالات پہنچائے جا سکتے ہیں

ادیبا عالیہ فیض آٹھ دس سال کی عمر سے لکھنے کی ابتداء اسکول میگزین سے ابتداء سے کیا تھا،تحاریر پر انعامات جب وصول ہوئے۔جس سے حوصلہ افزائی ہوئی۔بچوں کیرسائل میں باقائدگی سیکہانیاں لکھنا شروع کیںجس میں ہمدرد نونہال..تعلیم و تربیت اور بچوں کی دنیا سر فہرست ہیں۔اس کے ساتھ ہی اخبارات اور میگزینز میں وقفے وقفے سے مضامین.

.افسانے۔کہانیاں شائع ہوتی رہیںاس کے علاوہ سچی کہانیاں مختلف قلمی ناموں سے بھی لکھیں.میرا تعلق پاکستان کے شہر کراچی سے ہے ۔جو میری جائے پیدائش ہے
ہے۔افسانہ نگاری میرا شوق ہے۔ پیشے کے لحاظ سے میں طب کے شعبے سے وابستہ ہوں۔حاد اور مذمن امراض کے علاج میں الحمد للہ مہارت رکھتی ہوں۔پاکستان سے باہر(آن لائن کنسلٹنگ فزیشن کے بطور بھی) علاج معالجہ کی سہولیات ہیں۔درس وتدریس کے ساتھ ساتھ کاونسلنگ کے شعبے میں بھی کامیابی سے فرائض ادا کررہی کتاب دوستی.اسکی بنیادی وجہ ہے…پھر کچھ واقعات کوکہانی کی صورت اور وہ چھپ کر سامنے آئے تو اپنا نام دیکھ کر اچھا لگا…اس سے احساس ہوا کہ قلم کے ذریعے لوگوں تک اپنے خیالات اسطرح پہنچائے جا سکتے ہیں…بس پھر وقت کے ساتھ ادب سے جڑتے چلے گئے…تقریر و تحریر کے ذریعے۔پاکستان میں لوگ ادب اور شاعری سے بیزار لگتے ہیں؟میرے چند ایک قابل ذکر کہانیاں اور افسانے…(ایوارڈ یافتہ)،لوح رب،عبداللہ و آمنہ کا اکلوتا لاڈلہ ،سدرت المنتہیٰ کے رازداںاورکملی محمد(صلعم)گلشن لعل آمنہ شامل ہیں۔

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کرین کے ذریعے اے ٹی ایم اُکھاڑنے کا واقعہ، چور منٹوں میں رفو چکر

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

برطانیہ کے شہر بکنگھم شائر میں چوروں نے منٹوں کے اندر کرین کے ذریعے اے ٹی ایم مشین اکھاڑ کر لے جانے کی حیران کن واردات انجام دی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔

واقعہ کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان نے اے ٹی ایم کو ایک منی ٹرک میں رکھ کر فرار حاصل کیا اور منظر انتہائی تیز رفتار اور منظم دکھائی دیا۔

حاملِ شہادت خاتون نے بتایا کہ اس واقعے کے فوراً بعد اس کی بیٹی نے شور سنا اور جب باہر دیکھا تو کرین کے ذریعے اے ٹی ایم کو کھینچا جا رہا تھا، واقعے میں چند منٹ ہی لگے اور حملہ انتہائی تیز انداز میں مکمل کیا گیا۔ واقعہ تقریباً رات ایک بجے پیش آیا اور حملہ آور وہاں سے جلدی نکل گئے، جس کے باعث مقامی لوگ بھی دنگ رہ گئے۔

https://jasarat.com/wp-content/uploads/2025/10/atm.mp4

سوشل میڈیا صارفین نے وائرل ویڈیو دیکھ کر حیرت اور تشویش کا اظہار کیا ہے اور پولیس نے شہریوں سے ملزمان کی تلاش میں مدد کی اپیل کر دی ہے۔ کئی صارفین نے اس واردات کی چالاکی اور منصوبہ بندی پر حیرت کا اظہار کیا، جبکہ بعض نے یہ نوٹ بھی کیا کہ جدید اے ٹی ایم مشینوں میں اینٹی تھیفٹ فیچرز جیسے انک اسپرے وغیرہ بھی نصب ہوتے ہیں تاکہ نوٹس ضائع ہو جائیں مگر ہر مشین میں یہ ٹیکنالوجی مؤثر ثابت نہیں ہوتی۔

پولیس کی جانب سے ابھی تک حکام نے کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں دی اور تفتیش جاری ہے۔ تفتیش میں کرین کے استعمال، فرار کے راستے اور منی ٹرک کی شناخت کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے تاکہ ملزمان تک پہنچا جا سکے۔ مقامی انتظامیہ اور بینک حکام اسلحہ، گاڑیوں اور سراغ رسانی کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے رہے ہیں۔

بینکوں نے اس واقعے کے بعد احتیاطی تدابیر مزید سخت کرنے کا عندیہ دیا ہے اور عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ شبہ ناک سرگرمیوں کی فوری اطلاع دیں۔ واقعے نے ایک بار پھر نقد رقم رکھنے والی مشینوں کی سکیورٹی، رات کے اوقات میں تنہائی والے مقامات پر اے ٹی ایم کی تنصیب اور فوری نگرانی کے نظام کی اہمیت کو اجاگر کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے صوبوں کے کون سے اختیارات وفاق کو مل سکتے ہیں؟ فیصل واؤڈا نے بتا دیا
  • سالانہ 500 سے زائد لوگوں کی ہلاکت، افغانستان میں زلزلے کیوں عام ہیں؟
  • اسرائیل کے بارے میں امریکیوں کے خیالات
  • آج والدین اپنے بچوں کو مار نہیں سکتے: عدنان صدیقی
  • لیفٹیننٹ گورنر"ریاستی درجے" کے معاملے پر لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں، فاروق عبداللہ
  • کوئٹہ میں سردیوں کی آمد، موسم کے ساتھ ساتھ لوگوں کے مزاج بھی بدلنے لگے
  • 1947 میں گلگت کے لوگوں نے خود آزادی لیکر پاکستان کیساتھ الحاق کیا، صدر مملکت
  • بھارت خفیہ پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں مداخلت کر رہا ہے، سپیکر پنجاب اسمبلی
  • غزہ میں 20 ہزار ناکارہ بم موجود ہیں
  • کرین کے ذریعے اے ٹی ایم اُکھاڑنے کا واقعہ، چور منٹوں میں رفو چکر