غربت، مہنگائی، بیروزگاری کے خاتمے میں حکومت کا ہاتھ بٹا رہے ہیں، صرافہ ایسوسی ایشن
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
سکھر (نمائندہ جسارت) صرافہ ایسوسی ایشن سکھر کے صدر حاجی محمد جاوید میمن، سینئر نائب صدر حاجی غلام شبیر بھٹو نے کہا ہے کہ غربت، مہنگائی، بیروزگاری کے خاتمے میں تاجر برادری حکومت کا ہاتھ بٹا رہی ہے لیکن حکومت کی جانب سے تاجر برادری کو سہولیات اور مراعات دینے کے بجائے ان پر بغیر مشاورت نت نئے ٹیکسز عائد کر کے صنعت وتجارت اور کاروبار کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، بجلی، گیس، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ، لوڈشیڈنگ کے عذاب نے تاجروں اور شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، حکومت ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے سنجیدہ ہوکر تاجر برادری کی مشاورت سے آسان اور سہل ٹیکس نظام متعارف کرائے اور تاجر برادری کو سہولیات فراہم کی جائے تاکہ صنعت و تجارت اور کاروبار کو فروغ حاصل اور ملک ترقی کی منازل طے کرسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صرافہ بازار میں لیاقت علی فرحان علی کی نئی دکان جاوید جیولرزکے افتتاح کے موقع پر تاجروں سے خطاب کے دوران کیا۔ حاجی محمد جاوید میمن، حاجی غلام شبیر بھٹو کا کہنا تھا کہ تجارت اور کاروبار کر کے رزق حلال کا حصول مذہبی فریضہ ہے، صرافہ ایسوسی ایشن سکھر کے ممبران ہمارے بازوں ہیں اور ہمیں اپنے بازوں پر فخر ہے، ہم نے ہمیشہ سیاسی چھتری اور خوشامد کے بغیر تاجروں کے حقوق کے تحفظ کی جنگ لڑی اور مخلصانہ جدوجہد کے ذریعے تاجر برادری کو نمایاں مقام دلایا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: تاجر برادری
پڑھیں:
حکومت ملک سے ملیریا کے خاتمے کیلئے ضروری اقدامات کر رہی ہے: شہباز شریف
وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف---فائل فوٹووزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اُن کی حکومت ملک سے ملیریا کے خاتمے کے اقدامات کر رہی ہے۔
انسدادِ ملیریا کے عالمی دن کے حوالے سے وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف نے قوم کے نام اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ملیریا کا عالمی دن بین الاقوامی سطح پر اس کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات اور اس قابلِ علاج بیماری کے خلاف جنگ میں آخری حد تک جانے کے عزم کی تجدید کا دن ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جنگلی حیات کے عالمی دن پر اپنا خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ملیریا کے خاتمے کی جانب پیش رفت تیز کرنے کے لیے عالمی پالیسی سے لے کر کمیونٹی ایکشن تک تمام سطحوں پر کوششوں کو دوبارہ متحرک کرنا ہے۔
وزیرِ اعظم نے تمام اسٹیک ہولڈرز، حکومت، سول سوسائٹی، ہیلتھ ورکرز اور بین الاقوامی برادری سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اہم مشن کے لیے کام کریں۔